ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / چھتیس گڑھ میں نکسلیوں نے لی پولیس کانسٹیبل کی جان

چھتیس گڑھ میں نکسلیوں نے لی پولیس کانسٹیبل کی جان

Sun, 14 Aug 2016 20:02:58    S.O. News Service

رائے پور،14اگست؍؍ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)چھتیس گڑھ کے ماؤنواز متاثرہ راجنندگاؤں ضلع کے ایک گاؤں میں نکسلیوں نے آج پولیس کے ایک کانسٹیبل کو مار ڈالا۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ 24سالہ لال سائے پہلے نکسلی تھا،بعد میں اس نے تشدد کی راہ چھوڑ دی تھی اور پولیس فورس میں شامل ہوا تھا۔وہ مان پور پولیس تھانے میں متعین تھا۔انہوں نے بتایا کہ مان پور پولیس تھانہ علاقے کے کوندے۔مرکیلی گاؤں میں اسے نکسلیوں نے مار ڈالا۔افسر نے بتایا کہ لال سائے نے کل صبح اپنی بیوی کو اس کے باپ کے گھر کوندے ۔مرکیلی گاؤں چھوڑا اور ڈیوٹی کرنے کے بعد شام کو پھر وہاں گیا۔کوندے ۔مرکیلی گاؤں مان پور سے 14کلومیٹر دور ہے۔بنیادی معلومات کے مطابق سائے سمیت خاندان کے تمام اراکین کی رات کو سو رہے تھے۔اسی دوران کچھ نکسلی وہاں پہنچے اور لال سائے پر انہوں نے اندھا دھند گولیاں چلائیں اور فرار ہو گئے۔اس کی موت ہو گئی۔سیکورٹی فورسز نے نکسلیوں کو پکڑنے کے لئے مہم چلائی ہے۔لال سائے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے راجندگاؤں بھیجا گیا ہے۔ماضی میں لال سائے ممنوعہ گروہ سی پی آئی(ماؤنواز)کا سرگرم رکن تھا۔دو سال پہلے اس نے پولیس کے سامنے سرینڈر کر دیا تھا۔اس کے بعد وہ راج ناندگاؤں پولیس میں اسسٹنٹ کانسٹیبل کے عہدے پر کام کرنے لگا۔افسر کے مطابق اس کے اچھے کام اور لگن کی وجہ سے اسے اس سال مارچ میں کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔


Share: