چنتامنی:9ْ /مارچ (محمد اسلم/ایس او نیوز)پچھلے چند دنوں سے قبل جنوبی ہند وستان میں مشہور و معروف درگاہ مانے جانے والی چنتامنی تعلقہ میں واقع مرغ ملہ درگاہ پر جہاں پچھلے 40سالوں سے وقف املاک کی کثیر زمین پر غیر قانونی طور پر قبضہ ہوگیا تھا جس پر کارروائی کرنے کے لئے کئی بار کئی لوگوں نے کوشش کی تھی ہر ممکن کوشش کرنے کے باجود ناکامی ہی ہاتھ آتی رہی مگر ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے چیرمین بی۔ایس۔رفیع اللہ نے ضلع انتظامیہ و تعلقہ انتظامیہ اپنے بہترین تال میل اور ضلع پولیس کے مکمل تعاون کی بدولت سے وقف املاک سے غیر قانونی قبضہ جات ہٹانے کی کارروائی کو انجام دینے میں کامیابی حاصل کی ۔
آج پھر سے مرغ ملہ سے تین کیلومیٹر دوری پر واقع نمکان پلی حضرت جلال خاکی شاہ مولاباباؒ کے آس پاس وقف املاک پر غیر قانونی قبضہ ہوا ہے ہر حال میں اس غیر قانونی قبضہ ہٹانے کی ٹھان کر اس سلسلہ میں ضلع و تعلقہ انتظامیہ کو اعتماد میں لیکر وقف املاک پر غیر قانونی قبضہ کو ہٹانے کی بے انتہا کوشش میں لگیں ہوئے ہیں ۔درگاہ کے آس پاس جو وقف کی املاک ہے اُس کا سروے کرایا گیا سروے کی کارروائی مکمل ہونے بعد وقف مشاورتی کمیٹی کے چیرمین رفیع اللہ نے وقف املاک پر قبضہ کرکہ مکانوں دکانوں کو تعمیر کئے لوگوں کو وارنگ دی کہ پندرہ دنوں کے اندر وقف کے جائیدا د پر جو احباب غیر قانونی قبضہ کرلئے ہیں اُس کو ہٹا دیا جائے ورانہ مقامی تحصیلدار کے تعاون سے منہدم کرنے کی کارروائی کی جائیگی ۔
اس موقع پر آخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چیرمین بی ایس رفیع اللہ نے کہا کہ آج نمکان پلی درگاہ کے آس پاس وقف املاک کا سروے کرایا گیا ہے وقف املاک پر جو غیر قانونی قبضہ کرکہ مکان دکان بنالئے ہیں ان کو ہٹا دینے کیلئے پندرہ دنوں کا وقت دیا گیا ہے اور بھی درگاہ کے آس پاس جو وقف کی املاک ہے اُس کا بھی سروے کرایا جائے گا اور جس طرح مرغ ملہ درگاہ کے اطراف کمپاؤنڈ تعمیر کیا جارہا ہے یہاں بھی ہائی ٹیک کمپاؤنڈ تعمیر کیا جائیگا انہوں نے مزید بتایا کہ وقف کی جائیداد اللہ کی امانت ہے اس کی حفاظت کرنا ہر ایک مسلمان کی ذمہ داری ہے ۔