ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی کے ٹیپونگر میں مفت ہیلتھ چیک آپ کیمپ کاانعقاد

چنتامنی کے ٹیپونگر میں مفت ہیلتھ چیک آپ کیمپ کاانعقاد

Thu, 30 Mar 2017 10:43:02    S.O. News Service

چنتامنی:29 /مارچ(محمد اسلم/ایس او نیوز)سٹی منسپالٹی کے جانب سے شہر کے واقع ٹیپونگر محلہ میں ایس۔ایف۔سی۔اسکیم کے تحت محلہ کے اُردو سرکاری اسکول میں مفت ہیلتھ چیک کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹیپونگر محلہ کے علاوہ آس پاس محلوں کے بزرگ افراد و خواتین نے بھی کیمپ سے فائدہ اُٹھایا۔

آج کے اس کیمپ میں جملہ 400افراد نے چیک آپ کروایا اس موقع پر منسپالٹی کمشنر وی منی سوامی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے بیشتر مقامات میں طرح طرح کے بیماریاں پھیل رہے ہیں اس لئے عوام کو چاہئے کے آس پاس کے ماحول کو پاک وصا ف بنائے رکھیں انہوں نے کہا کہ شہری اور دیہی علاقوں میں مچھروں کی پناہ گاہ بنے ہوئے نالیوں کو صاف بنائے رکھنے کے لئے گرام پنچایت اور منسپالٹی کے افسران خصوصی توجہ دیں صحت مندے معاشرے کی تعمیر کے لئے فلاحی ادارے تعاون کرنے کے درخواست کی ۔اس موقع پر بلدیہ صدر سجاتا شیونا ہیلتھ انسپکٹر سی کے بابو کونسلر اللہ بخشء قادری اُما شنکر ارتی سمیت کئی منسپالٹی عملہ موجود رہے ۔


Share: