ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی کے راجیو نگر میں 18ویں صاف صفائی کی کامیاب مہم

چنتامنی کے راجیو نگر میں 18ویں صاف صفائی کی کامیاب مہم

Mon, 06 Mar 2017 11:41:52    S.O. News Service

چنتامنی:6؍مارچ(محمد اسلم؍ایس او نیوز)شہر کے راجیونگر میں سٹی زن ویلفر فورم کے جانب سے آج علی صبح 18واں صاف صفائی مہم کا آغاز کیا گیا اس مہم میں منسپالٹی عملہ اور محلہ کے کئی خواتین کے علاوہ بچے  بھی شامل رہے یہ مہم گزشتہ 18ہفتوں سے ہر پیر کی صبح چلائی جارہی ہے ۔

اس صفائی مہم سے بات کرتے ہوئے منسپالٹی کے ہیلتھ افسر سی کے بابو نے کہا کہ صاف صفائی انسان کی زندگی کاایک اہم جز ہے جو انسانوں کی زندگیوں میں خو شگوار ماحول لاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ مل کر ذمے دار شہری بھی ہر ممکن تعاون کریں ہر شہری کو دور اندیشی سے کام لینا نہایت ضروری ہے ایک دوسرے کے تعاون سے ہی ہر کام کو اچھی طرح انجام دیا جاتا ہے آج دنیاء میں سائینس کے ترقی کے ساتھ آلودگی کا مسئلہ بھی پیدا ہوگیا آلودگی چاہئے کسی وجہ سے رہی ہو یہ انسان کی زندگی اور صحت پر بر اثر ڈالتی ہے انسانی صحت خراب ہوجاتی ہے قسم قسم کی بیماریاں جنم لے لیتی ہیں انسان بجائے کمانے کھانے دواؤں کے کھانے میں مبتلا ہوجاتا ہے دواؤں کا بھی آج کل بھروسہ نہیں کے وہ اصلی ہیں یا نقلی انسان کی زندگی جہنم بنتی ہے اس کے پیش نظر ہر انسان کو تھوڑا احتیاط برتنا چاہئے عوامی جگہوں پر صفائی کاماحول بنائے رکھنے میں ہر ممکن انتظامیہ کا ساتھ دینا چاہئے۔اس موقع پر جگن ناتھ وینکٹیش سی۔اے۔رمیش منجوناتھ سمیت کئی احباب موجود رہے ۔


Share: