چنتامنی:7؍مارچ(محمد اسلم؍ایس او نیوز)یہاں کے ٹاون منسپل کونسل کے لئے پانچ جملہ پانچ نامزد کونسلر مقرر کئے گئے ہیں جس میں وارڈ نمبر 27حیدر علی نگر نثار پاشاہ عرف شاہ وارڈ نمبر 13شمشٹ ہلی آر۔رتنما وارڈ نمبر 16شری رام نگر وی۔سرنیواس وارڈ نمبر 12بوی کالونی رام کرشنا اور وارڈ نمبر 9مالپلی شرنیواس کو نامزد کیا گیا ہے ۔
نو منتخب نامزد کونسلروں کو سابق رُکن ڈاکٹر ایم۔سی۔سدھاکر نے اپنے رہائش گاہ پر گلپوشی کرکہ انھیں تہنیت پیش کی گئی اس موقع پر بات کرتے ہوئے سدھاکر نے کہا کہ تمام نامزد کونسلرس متحد ہوکر ٹاون کی ترقی کیلئے آگے بڑھیں اور شہر کے جن وارڈوں میں پانی کی شدید قلت ہے اس کو نمٹنے کے لئے بہترین اقدامات کیا جائے منسپالٹی سے ملنے والے اسکیموں کو عوام تک پہنچنے کیلئے کافی کوشش کریں۔
اس موقع پر نامزد کونسلر نثار پاشاہ نے آخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دوسری مرتبہ نامزد کونسلر کے حیثیت سے منتخب کیا گیا ہے میں ٹاون کی ترقی کیلئے ہر طرح کی کوشش کرونگا ۔