ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی میں چوتھے کنڑا ساہتیہ سملین کے لئے تلگوار آنند صدر منتخب

چنتامنی میں چوتھے کنڑا ساہتیہ سملین کے لئے تلگوار آنند صدر منتخب

Sat, 25 Mar 2017 12:28:21    S.O. News Service

چنتامنی:25 /مارچ(محمد اسلم؍ایس او نیوز)شہر چنتامنی میں 26 /مارچ کو ہونے جارہے 4وین کنڑا ساہتیہ سملین کے لئے معروف کنڑا شاعر تلگوار آنندکوسملین کے صدر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے قحط سالی کے سبب اس سال کنڑا ساہتیہ سملین کو شہر میں عالیشان پیمانے پر منانے کے بجائے مختصر اندازہ میں منایا جارہا ہے کیونکہ پچھلے کئی برسوں سے جڑواں اضلاع کے تعلقہ جات میں ٹھیک سے برسات نہ ہونے سے کسانوں اور جانوروں کو پانی کیلئے بہت ہی پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑرہا ہے اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے مختصر اندازہ میں سملین کیا جائے گا ۔

کنڑا ساہتیہ سملین یہاں کے گرلس ہائی اسکول کے احاطے میں منعقد ہوگا جس  کا افتتاح رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی کریں گے جبکہ اس سملین میں سابق وزیر ورُکن پارلیمان کے ہیچ منی اپا جڑواں اضلاع کے اراکین اسمبلی سمیت عوامی نمائندوں کی شرکت متوقع ہے ۔آج ساہتیہ سملین کے لئے منتخب صدر تلگوار راج گوپال کو مختلف کنڑا نوازا تنظیموں کے کارکنوں نے ان سے ملاقات کرکہ تہنیت پیش کرکہ ان کی خوب عزت وافزائی کی گئی خیال رہے کہ کنڑا ساہتیہ سملین کے دعوت نامہ پر لوگوں نے اعتراض بھی کیا ہے، اور بتایا  گیا ہے کہ اس میں مقامی کنڑا شاعر و قلم کاروں کے ناموں کو جان بوجھ کر شامل نہیں کیا گیا ہے جس کو دیکھتے ہوئے اس سملین میں مقامی کنڑا شاعر وآدیبوں کے شرکت کرنے کے امکانات بہت کم نظر آرہے ہیں دعوت نامہ میں کئی لوگوں کے ناموں کو شامل نہ کئے جانے کے سبب کنڑا تنظیمیں کنڑا ساہتیہ پریشد کے ضلعی صدر کے خلاف احتجای مظاہرہ کرنے کا بھی امکان ہے ۔


Share: