ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی میں چار ٹن کارٹون کو آگ لگنے سے 50ہزار مالیت کا نقصان

چنتامنی میں چار ٹن کارٹون کو آگ لگنے سے 50ہزار مالیت کا نقصان

Thu, 02 Mar 2017 12:11:31    S.O. News Service

چنتامنی:2 /مارچ(محمد اسلم/ایس او نیوز)شہر کے واقع چوڈاریڈی پالیہ خلیل شادی محل کے قریب خالی سائٹ میں بھرے ہوئے چار ٹن بوکسوں (کارٹون)  کو آگ لگنے سے 50ہزار روپئے مالیت  کا نقصان ہوا ہے ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق چوڈاریڈی پالیہ کے ساکن دستگیر بوکسس جمع کرکے اپنے بیوی بچوں کی پرورش کررہے تھے دوپہر میں اچانک آگ لگ جانے سے ایک کے بعد دیگرے سبھی بوکسسجل کر راکھ ہوگئے مقامی لوگوں نے آگ لگنے کی اطلاع فوری طور پر فائر فورس عملہ کو دی تو عملہ پہنچ کر بوکسس کو لگی آگ کو ٹھنڈ ا کیا مقامی لوگوں نے آخباری نمائندو ں سے بتایا کہ دستگیر صاحب پچھلے کئی دنوں سے ان بوکسوں کو ادھر اُدھرسے لاکر جمع کرتے اور ان کو فروخت کرکے اپنااور اپنے بچوں کا پیٹ پالتے تھے ۔


Share: