چنتامنی:2 /مارچ(محمد اسلم/ایس او نیوز)پینے کاپانی اور ترقیاتی کاموں میں خرچ ہونے والا سرکاری فنڈ کو ضائع کرنے والے افسروں کا نام بلاک لسٹ میں شامل کرکہ کارروائی کی جائے گی یہ وارنگ رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی سرکاری افسروں اور ٹھیکداروں کو کو لتاڑتے ہوئے دی ۔
چنتامنی 2 مارچ (ایس او نیوز؍ محمد اسلم) آج تعلقہ مرغ ملہ ہوبلی جوگن ہلی گرام میں 2013-14سال کے این۔ار۔ڈی۔پی۔منصوبے میں 15لاکھ روپئے لاگت سے تعمیر ہوئی ٹینک کی افتتاح کے موقع پر ہوئی کوتاہی پر افسروں پر برہم ہوگئے۔ ٹینک کا افتتاح کرنے کے بعد کرشناریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسروں کی لاپروائی کے نتیجہ میں کئی ترقیاتی کام زیر التواء پڑے ہوئے ہیں حکومت ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈ فراہم کررہی ہے لیکن متعلقہ افسران اُس فنڈ کو ضائع کرکے حکومت کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں ۔
کرشنا ریڈی نے بتایا کہ 2013میں سات پانی کے ٹینک تعمیر کرنے کیلئے حکومت سے فنڈ فراہم کیا گیا ہے لیکن اب تک صرف ایک ہی پانی کا ٹینک تعمیر کرکے اس کاافتتاح کوتاہی سے کیا گیا ہے بقیہ سات ٹینکوں کا تعمیری کام زیر التوا ہے۔پانی کے ٹینکوں کو تعمیر کرنے کے لئے ٹینڈر لئے ہوئے ٹھیکدار بھی غائب ہوچکے ہیں ان ٹھیکداروں کا پتہ لگاکر ان کے خلاف سختی سے کارروائی کی جائیگی۔
کرشناریڈی نے مزید کہا تعلقہ میں پانی کے مسائل کو نمٹنے کے لئے چالیس لاکھ روپئے فنڈ فراہم کیا گیا ہے یہ فنڈ پانی کے مسائل کو نمٹنے کیلئے ناکافی ہے مزید فنڈ فراہم کرنے کیلئے حکمران پارٹی پر دباؤ ڈالا جائے گا گرمی کا موسم شروع ہوچکا ہے ابھی سے حلقہ کے مختلف دیہاتوں میں پانی کی شدید قلت پیش آئی ہے ۔اس موقع پر سابق ضلع پنچایت رُکن شیخ مولا تعلقہ پنچایتت رُکن راجنانرسمہ ریڈی وغیرہ موجود تھے ۔