ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی میں بائک چور گرفتار:چھ بھاری قیمتی کے بائک ضبط

چنتامنی میں بائک چور گرفتار:چھ بھاری قیمتی کے بائک ضبط

Sun, 05 Mar 2017 11:43:37    S.O. News Service

چنتامنی:5 /مارچ(محمد اسلم/ایس او نیوز)چنتامنی ٹاون پولیس تھانہ کے کانسٹیبل نے ایک شخص کوشک کے بنیاد پرگرفتار کرکہ حراست میں لیکر پوچھ تاچھ کی تو اُس نے چھ بھاری قیمتی کے بائک سواریوں کو چوری کرنے کے جرم کو قبول کرلیا ۔

ڈی۔وائی۔ایس۔پی۔کرشناریڈی نے آج اپنے دفتر میں طلب کردہ آخباری کانفرنس میں بتایا کہ پچھلے کئی دنوں سے بنگلور ضلع کے ہوسکوٹے اور سلگٹہ تعلقہ کے دبورہلی وغیرہ گاؤں میں گھروں کے پاس ٹہرے ہوئے سواریوں کو چوری کرکہ گڈی بنڈہ تعلق سنگنہلی گرام کا ساکن چور ناگراج عرف راجو(22)گاڑیوں کو تعلقہ کے چیلور روڈ کے قدیم مکان اور سدلگٹہ تعلقہ کے دبورہلی گاؤں کے ایک مکان میں چھپا کر رکھا تھا ۔

آج دوپہر ملزم ناگراج شہر کے ایم ۔جی۔روڈ باگے پلی سرکل سے بائک میں جارہا تھا پولیس کانسٹیبل نرسمہ مورتی اُس کوشک کے بنیاد پر بائک کو روکا کر پوچھ تاچھ کی تو وہ گھبرانے لگا پھر اُس کو پولیس تھانہ لاکر پوچھ تاچھ کی تو اُس نے گاڑیوں کو چوری کرنے کے جرم کو قبول کرلیا پولیس نے اُس کے قبضہ سے چھ بھاری قیمتی کے گاڑیوں کو ضبط کرکہ معاملہ درج کرتے ہوئے قانون کے سپر کیا گیا ہے ۔


Share: