چنتامنی:25 /مارچ(محمد اسلم؍ایس او نیوز)شہر کے سرکاری بائز کالج میں یوا ریڈ کراس شاخ اور این۔سی۔سی۔شاخ کے زیر اہتمام خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا اس کیمپ میں کالج کے قدیم طلباء کے علاوہ کالج میں زیر تعلیم طلباء نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور 128یونٹ خون کا عطیہ کیا اس موقع پر ریڈ کراس کے تعلقہ سکریٹری نارائن ریڈی نے خون عطیہ کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ انھیں ریڈ کراس کے جانب سے ایک سرٹیفیکٹ بھی دی گئی ۔
اس کیمپ میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک چنتامنی ٹاون پولیس تھانہ کے سب انسپکٹر نرسمہ مورتی نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خون انسانوں میں تفریق نہیں کرتا ہے لیکن انسان خون میں تفریق کرتا ہے اگر اس تفریق کو مٹا دیا جائے تو دنیا میں محبت امن وامان کی مثال قائم کی جاسکتی ہے ویسے تو انسان خدمات خلق کے ذریعے سے اپنی پہچان بنانے اور منفرد مقام حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرلیتا ہے یہی انسان خدمت خلق کے جذبے کے ساتھ اگر خون کا عطیہ دینے پر آمادہ ہوجائے تو نہ صرف انسانوں کی جان بچائی جاسکتی ہے بلکہ عطیہ خون کی وجہ سے جذباتی رشتہ بھی قائم کرنے میں کار گر ثابت ہونگے ۔کالج کی پرنسپال ڈاکٹر کے شاردا نے کہا کہ خون عطیہ کیمپ ہر تین ماہ میں ایک مرتبہ یہاں کے کالج میں منعقد کیا جائے آج کے اس خون عطیہ کیمپ کے منظر کو دیکھ کر مجھے بے خوش ہوئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ہیمنتا کمار روی لمبانی نرسمہ مورتی سہیل آر چندرہ شیکھرا وینکٹ ریڈی شیوکمار بابو امریش سمیت کئی کالج کے لکچررز وغیرہ موجود رہے۔