ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / چدمبرم نے کشمیر میں بدامنی کے لیے پی ڈی پی- بی جے پی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا

چدمبرم نے کشمیر میں بدامنی کے لیے پی ڈی پی- بی جے پی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا

Wed, 17 Aug 2016 18:56:58    S.O. News Service

نئی دہلی، 17؍اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کشمیر میں جاری بدامنی کے لیے آج پی ڈی پی - بی جے پی کی مخلوط حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان نے اس بحران کو اورگہرا کردیا ہے ۔چدمبرم نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پوری طرح افراتفری کے حالات کو لے کر وہ بے حد فکر مند ہیں۔چدمبر م نے ایک بیان میں کہاکہ گزشتہ چھ ہفتوں میں صورتحال تیزی سے بگڑی ہے اور اس کے لیے پی ڈی پی - بی جے پی حکومت پوری طرح ذمہ دار ہے۔یو پی اے حکومت میں وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ رہ چکے چدمبرم نے کہا کہ وزیر اعظم، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور وزیر دفاع منوہر پاریکر کے بیانات نے اس بحران کو مزید گہراکردیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ الفاظ اور کارروائیوں میں تحمل برتنے سے صورت حال کو درست کیا جا سکتا ہے۔مظاہرہ کررہے نوجوانوں، عام شہریوں اور سیکورٹی فورسز کی موت سے ہم سب صدمہ میں ہیں، اسے روکا جانا چاہیے ۔چدمبرم نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ موجودہ حکومت اس بحران پر قابو پانے کے لیے راستہ تلاش نہیں کر پائے گی۔انہوں نے کہاکہ کانگریس، نیشنل کانفرنس اور اگر خواہش ہو تو پی ڈی پی کو حل تلاش کرنے کے لیے یقینی طور پر ساتھ آنا چاہیے ، سب سے پہلے تشدد کو روکنے کے لیے فوری طور پر ایک حل تلاش کیا جائے اور پھر آگے ایسا راستہ ہموار کیا جائے جو جموں و کشمیر کے لوگوں میں امید، امن اور خوشحالی لائے۔


Share: