ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پیٹرسن سمیت چار کرکٹرز کا لاہور نہ جانے کا فیصلہ

پیٹرسن سمیت چار کرکٹرز کا لاہور نہ جانے کا فیصلہ

Thu, 02 Mar 2017 12:02:34    S.O. News Service

شارجہ، یکم مارچ(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے چار غیرملکی کرکٹرز نے سکیورٹی کے خدشات کے سبب لاہورنہ جانے کافیصلہ کیاہے جہاں پانچ مارچ کو فائنل کھیلا جائے گا۔ان کرکٹرز میں انگلینڈکے کیون پیٹرسن، لیوک رائٹ، ٹائمل ملزاورنیوزی لینڈ کے نیتھن مک کلم شامل ہیں۔کیون پیٹرسن پہلے پلے آف کے فوراً بعدانگلینڈ روانہ ہوگئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل جنوبی افریقہ کیرائلی روسو کے بارے میں معلوم ہواہے کہ وہ لاہور جانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اپنے چار کھلاڑی کے لاہور نہ جانے کے بعد اب فائنل کے لیے اس فہرست میں سے غیرملکی کرکٹرز کا انتخاب کرنا ہوگا جو پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرنچائز مالکان کے سپردکی ہے۔کوئٹہ نے پہلے پلے آف میں پشاور زلمی کوایک رن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی کمنٹری کرنے والے تین غیرملکی کمنٹیٹرزبھی لاہور نہ جانے کا فیصلہ کرچکے ہیں اور فائنل کی کمنٹری ٹیم رمیز راجہ، بازید خان اور وقاریونس پرمشتمل ہوگی۔وقاریونس پی ایس ایل کے دبئی اورشارجہ میں کھیلے جانے والے میچز کی کمنٹری ٹیم میں شامل نہیں تھے۔


Share: