ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پی ایم نریندر مودی کی تقریر کے دوران سو گئے کجریوال، سسودیا نے کہا،بورنگ تھی تقریر

پی ایم نریندر مودی کی تقریر کے دوران سو گئے کجریوال، سسودیا نے کہا،بورنگ تھی تقریر

Mon, 15 Aug 2016 21:21:43    S.O. News Service

نئی دہلی15اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ملک کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کو لاکھوں کروڑوں لوگوں نے ٹی وی پردیکھاسناہوگا،لیکن پی ایم کے الفاظ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو قطعی متاثر نہیں کر پائے، اور دیگر وی آئی پی مہمانوں کے ساتھ بیٹھے ہونے کے باوجود اونگھتے ہوئے دیکھا گیا۔اس سے بھی زیادہ دلچسپ حقیقت یہ رہی کہ جب سوشل میڈیا میں اروند کیجریوال کے اوگھنے کی طرف اشارہ کیا گیا، تب ان کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے اس کاالزام وزیر اعظم کی ’’بورنگ‘‘تقریر کو دیا۔ویسے بھی عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال اور ان کے ساتھیوں کے وزیر اعظم کے ڈیڑھ گھنٹے سے بھی طویل تقریر سے حوصلہ افزائی ہونے کی توقع نہیں کی جا سکتی کیونکہ وہ عام طور پر عدالتوں میں، اور باہر بھی، وزیر اعظم پردہلی کی ان کی حکومت سے بنیادی حقوق کو چھین لینے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔


Share: