نئی دہلی:17/اگست(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا)نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ نے جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) اور بی جے پی اتحاد کی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ پہلے ہماری جنگ انگریزوں سے تھی، لیکن اب اپنوں سے ہے۔راجیہ سبھا میں پارٹی پارلیمانی پارٹی کے لیڈر کے عہدے سے ہٹائے گئے شرد یادو نے جمعرات کو دہلی میں مشترکہ ورثہ محفوظ بچاؤ کا اہتمام کیا ہے۔پروگرام میں نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ نے کہا کہ پہلے ہماری جنگ انگریزوں سے تھی، لیکن اب اپنوں سے ہے۔عبداللہ نے کہا کہ میں فخر سے کہتا ہوں کہ میں مسلمان ہوں، میں ایک ہندوستانی مسلمان ہوں، یہ لوگ جوڑنے کی بات کرتے ہیں لیکن توڑنے کا کام کر رہے ہیں۔ ایک پاکستان بنا دیا پر اب کتنے پاکستان بناؤ گے، ہم پر الزام لگاتے ہیں کہ ہم وفادار نہیں ہیں، پر سچ یہ ہے کہ تم لوگ دلدار نہیں ہو، ہم 1947 میں آسانی سے پاکستان جا سکتے تھے لیکن نہیں گئے، میں اس وادی سے آیا ہوں جہاں پر لوگوں کو پاکستانی کہا جاتا ہے، ہم پاکستانی یا انگریزی مسلمان نہیں ہیں، ہم ایک ہندوستانی مسلمان ہیں۔