ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پڑھائی کے ساتھ طلباء کھیل کود میں بھی حصہ لیں : چنتامنی رُکن اسمبلی کرشناریڈی کی ہدایت

پڑھائی کے ساتھ طلباء کھیل کود میں بھی حصہ لیں : چنتامنی رُکن اسمبلی کرشناریڈی کی ہدایت

Thu, 09 Mar 2017 11:11:26    S.O. News Service

چنتامنی:9ْ /مارچ (محمد اسلم/ایس او نیوز)جس طرح ہر بچے کے لئے تعلیم ضروری ہے اسی طرح سے بچوں کا کھیل کود میں حصہ لینا بھی ضروری ہے یہ بات رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے کہی ۔وہ  آج تعلقہ کے دوڈ بومنہلی سرکاری ہائی اسکول کے طلباء میں یونیفارم اور اساتذہ کیلئے تعمیر کی گئی رہائش گاہ کے عمارت کا افتتاح کرنے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کھیل میں ہار جیت دونوں کا ہی امکان رہتا ہے وہ طالب علم جوکہ کسی سبب سے مقابلہ ہارگئے انہیں ہرگیز حوصلہ ہارنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ یہ طلبا پہلے سے زیادہ محنت کریں اور جیت کاعزم مصمم کے ساتھ مقابلہ میں حصہ لیں یقیناًکامیابی آپ کی قدم چومے گی ۔

 بی ای او محمد خلیل نے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بے شک موبائیل فون کا استعمال ضروری ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ موبائیل فون کو زندگی سے جوڑ دیا جائے طلباء تعلیم کیساتھ ساتھ کھیل کودکی جانب تو جہ دیں کیونکہ علم ذہن کی نشونما کیلئے جتنا ضروری ہے اسی طرح اسپورٹس بھی اچھی صحت کے لئے ضروری ہے صحت مند جسم کے لئے مندول لازمی ہے اسپورٹس طلبا کو ذہنی تناؤ سے دور رکھنے میں مدد گار ہے ۔

اس موقع دوڈ بومنہلی وینکٹ ریڈی پرکاش ریڈی منجوناتھ آنند سید پیر پاشاہ سمیت کئی ٹیچرس وغیرہ موجود رہے۔


Share: