ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پٹیل تحریک کمیٹی نے وزیر اعظم کی ریلی کے خلاف احتجاج کی دھمکی دی

پٹیل تحریک کمیٹی نے وزیر اعظم کی ریلی کے خلاف احتجاج کی دھمکی دی

Mon, 29 Aug 2016 17:52:15    S.O. News Service

راجکوٹ29اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاٹیدارتحریک کمیٹی نے دھمکی دی ہے کہ اگر اس کے اراکین کو اپنے مطالبات کو وزیر اعظم کو سونپنے کی اجازت نہیں دی گئی تو وہ کل وزیر اعظم نریندر مودی کی گجرات ریلی کے خلاف احتجاج کرے گی۔مودی جام نگر ضلع میں دھرول تعلقہ میں سوراشٹرنرمداآبپاشی منصوبہ بندی(سونی)کا افتتاح کرنے والے ہیں۔راجکوٹ پاس کے کنوینر برجیش پٹیل نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ریزرویشن کیلئے گزشتہ سال تحریک کے دوران پٹیلوں پرکئے گئے’’مظالم‘‘پروزیر اعظم اپنی ’’خاموشی‘‘توڑیں اوروضاحت پیش کریں۔ہاردک پٹیل کے قریبی برجیش نے کہاکہ اگر ہمیں حکام کی طرف سے ان سے(وزیراعظم سے)ملنے اور انہیں میمورنڈم دینے کی اجازت دے دی جاتی ہے تو ہم پروگرام میں رکاوٹ نہیں ڈالنا چاہیں گے۔اگرہمیں اجازت دینے سے منع کیا جاتا ہے تو پاس کے رکن پروگرام پنڈال کے باہر احتجاج کریں گے۔وہ اپنے میمورنڈم کے ذریعے بہت سے مطالبات اٹھانا چاہتا ہے جس میں سرکاری ملازمتوں اور تعلیم میں او بی سی کوٹہ کے تحت پاٹیدار کمیونٹی کو ریزرویشن دینے کی اہم مانگ شامل ہے۔


Share: