ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / پٹرول بنک مالکان نے ایندھن کی خریداری بند کردی، علامتی احتجاج؛ ہر اتوار کو پٹرول بنک بند رکھنے کا فیصلہ 

پٹرول بنک مالکان نے ایندھن کی خریداری بند کردی، علامتی احتجاج؛ ہر اتوار کو پٹرول بنک بند رکھنے کا فیصلہ 

Thu, 11 May 2017 02:34:10    S.O. News Service

بنگلورو:10 /مئی(ایس او نیوز) پٹرول بنک مالکان نے اپنے ڈیلر کمیشن میں اضافہ کی مانگ پر زور دینے کیلئے آج پٹرول کمپنیوں سے پٹرول اور ڈیزل کی خریداری نہیں کی اور اتوار کو پٹرول بنک بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ہوسکوٹے کے دیون گنڈی میں موجود بھارت پٹرولیم، ہندوستان پٹرولیم اور انڈین آئیل کارپوریشن کے گوداموں سے آج پٹرول کی خریداری بالکل نہیں کی گئی۔ خریداری کو روک کر کمیشن میں اضافہ پر زور دینے کیلئے پٹرول بنک مالکان کی طرف سے علامتی احتجاج شروع کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ اگر مرکزی حکومت نے فوری طور پر ان کے کمیشن میں اضافہ نہیں کیاتو ہر اتوار پٹرول بنک بند کردئے جائیں گے۔ پٹرولیم ڈیلرس اسوسی ایشن کے صدر رویندرا ناتھ نے مطالبہ کیا کہ آئیل کمپنیوں کے افسران کی ہراسانی کو فوراً روکا جائے۔کمیشن میں اضافہ کے ساتھ جس ڈپو میں ٹینکرس کھڑائے جاتے ہیں وہاں پر ڈرائیوروں اور کلینروں کیلئے الگ کینٹین اور بنیادی سہولیات مہیا کرائی جائیں۔ حالانکہ مرکزی حکومت نے اس سلسلے میں تحریری یقین دہانی کرائی، لیکن اب تک کسی بھی مطالبہ کو ماننے کے سلسلہ میں کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے، جس کے سبب ہر اتوار کو ملک بھر میں پٹرول بنک بند رکھنے اور ہفتے میں تین دن پٹرول کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیلرس کے کمیشن میں اضافہ کی مانگ کافی عرصہ سے زیر التوا ہے، مرکزی حکومت کو چاہئے کہ فوری طور پر اس مانگ کو پوری کرے۔


Share: