نئی دہلی،24؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) رائزنگ پونے سپرجاٹس نے جنوبی افریقہ کے اسپنر عمران طاہر کو آسٹریلیا کے زخمی آل مشیل مارش کی جگہ آئی پی ایل کے 10 ویں سیشن کے لئے ٹیم میں شامل کیا ہے۔مارش ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان موجودہ ٹیسٹ سیریز سے کندھے کی چوٹ کی وجہ سے باہر ہو گئے ہیں۔ بی سی سی آئی نے ایک بیان میں کہاکہ آسٹریلیا اور رائزنگ پونے سپرجاٹس کے آل راؤنڈرمشیل مارش کندھے کی چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل کے دسویں سیشن میں نہیں کھیلیں گے۔ مارش کے متبادل کے طور پر ٹیم نے جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر عمران طاہر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔بتا دیں کہ آئی پی ایل 2017 کے لئے کھلاڑیوں کی نیلامی میں طاہر کو کسی بھی ٹیم نے نہیں خریدا تھا۔گزشتہ سال آئی پی ایل میں طاہر نے دہلی ڈیر ڈیولس کی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔