ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پولیس کی زیادتی کی وجہ سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے

پولیس کی زیادتی کی وجہ سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے

Sun, 14 Aug 2016 19:53:05    S.O. News Service

سپریم کورٹ نے 2007کے کیس میں پنتھرس پارٹی کے تین اراکین کومعاوضہ دینے کاحکم دیا
نئی دہلی،14اگست؍؍ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے جموں کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی(جے کے این پی پی) کے ان تین ارکان کو ایک لاکھ سے دو لاکھ روپے تک کی تلافی رقم دینے کا حکم دیا ہے جنہیں سال 2007میں ایک مظاہرے کے دوران ریاستی پولیس نے پیٹا تھا۔جسٹس اے کے سیکری اور جسٹس آر کے اگروال کی ایک بنچ نے جے کے این پی پی کی جنرل سکریٹری انیتا ٹھاکر کو دو لاکھ روپے اور پارٹی کے سیکرٹری اور ایک سینئر صحافی کو ایک ایک لاکھ روپے کے معاوضہ رقم دینے کا حکم دیا۔یہ صحافی پارٹی کا رکن بھی ہے۔بنچ نے یہ حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی زیادتی کی وجہ سے ان لوگوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔سپریم کورٹ کی بنچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ شروع میں مظاہرہ پرامن تھا لیکن بعد میں پرتشدد ہو گیا۔دوسری طرف پولیس اہلکاروں نے ہجوم کوکنٹرول کرنے کے لئے مسلسل طاقت کا استعمال کیا،اس کے لئے انہوں نے لاٹھی چارج کیا اور تینوں مظاہرین کوقابوکرنے کے بعد بھی پیٹتے رہے۔ان مظاہرین کو اس طرح پکڑا گیا تھا کہ وہ چل نہیں پا رہے تھے۔


Share: