ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پورے ملک میں شراب پرپابندی کا کوئی ارادہ نہیں:مرکز

پورے ملک میں شراب پرپابندی کا کوئی ارادہ نہیں:مرکز

Tue, 02 Aug 2016 18:56:35    S.O. News Service

نئی دہلی، 2 ؍اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )مرکزی حکومت نے آج واضح کیا کہ پورے ملک میں شراب بندی کا فی الحال کوئی ارداہ نہیں ہے لیکن ریاستیں اپنی سطح پر اس سمت میں کوشش کر سکتی ہیں اور مرکز سے تعاون لے سکتے ہیں۔مرکزی وزیرمملکت برائے امور داخلہ ہنس راج گنگا رام اہیر نے جے ڈی یو کے کوشلیندر کمار کے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ فی الحال ملک میں مکمل طور شراب بندی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔گجرات اور بہار جیسی ریاستوں کی طرح دیگر ریاستیں بھی اس سلسلے میں غور کرکے شراب پر پابندی لگا سکتی ہیں اور مرکزی حکومت ان کی مدد کرے گی۔بہار سے ممبر پارلیمنٹ کمار نے پوچھا تھا کہ کیا ریاست بہار کی طرز پر پورے ملک میں شراب پر پابندی لگانے کا حکومت کا کوئی ارا دہ ہے۔وزیر نے اس سے پہلے کہاکہ حال ہی میں بہار میں شراب بندی کے بعد ریاست میں شراب پینے سے موت کا ایک بھی معاملہ نہیں آنے سے متعلق رپورٹ ریاست کی طرف سے آئی ہے۔غیر قانونی شراب سے لوگوں کی موت کے معاملے سامنے آنے پر کارروائی کے سلسلے میں کریٹ سولنکی کے سوال کے جواب میں اہیر نے کہا کہ اس سلسلے میں آبکاری محکمہ اور پولیس کارروائی کرتی ہیں جس کی ذمہ داری ریاست کی ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگرریاستی حکومت مدد مانگتی ہیں تو مرکز مدددینے کو تیار ہے۔اہیر کے مطابق ،شراب کے خلاف بیداری پھیلانے کے لے غیر سرکاری تنظیموں اور نوجوانوں کو جوڑنے کی تجویز پر غور کیا جا سکتا ہے۔اہیر نے کہا کہ انسداد منشیات شاخ کی طرح شراب پرروک کے لیے کسی اکائی کے قیام کی تجویز پر بھی مرکزی حکومت غور کرے گی، لیکن اس سلسلے میں کارروائی کا حق ریاستی حکومت کو ہوتا ہے۔انہوں نے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ سال 2012، 2013اور 2014میں غیر قانونی یا نقلی شراب پینے کی وجہ سے بالترتیب 731، 497اور 1699اموات کے معاملات سامنے آئے ہیں ۔


Share: