نئی دہلی:15/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نو رکنی وفد کی قیادت کر رہے تمل ناڈو کے سابق وزیراعلیٰ پنیرسیلوم نے بدھ کواپنی پاٹی کے دو پتوں والے انتخابی نشان پردعویٰ پیش کرتے ہوئے الیکشن کمیشن (EC)کے حکام سے ملاقات کی۔ انہوں نے وی ششی کلا کی پارٹی جنرل سکریٹری کے طورپرتقرری کو غیر قانونی قرار دیا اور عہدے کے لئے نئے سرے سے انتخابات کرانے کامطالبہ کیا۔پانچ سال کے لئے پارٹی سے نکالے گئے پنیرسیلوم نے کہا کہ پارٹی دستور العمل کے مطابق ششی کلا کو پارٹی اراکین کو مقرر اور معطل کرنے کااختیارنہیں ہے۔ پارٹی آئین کے مطابق اگر جنرل سکریٹری کا عہدہ خالی ہوتا ہے، تو سب سے سینئر شخص کو عہدے پرمقررکیاجاتاہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ مل کر کام کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں پنیرسیلوم نے کہاکہ پارٹی قیادت یہ فیصلہ کرے گی اور جلد ہی اچھی خبرکااعلان کیاجائے گا۔