ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / پنتھرس پارٹی دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں  بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی

پنتھرس پارٹی دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں  بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی

Tue, 28 Mar 2017 02:37:40    S.O. News Service

نئی دہلی:27/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پنتھرس پارٹی کی آج نئی دہلی میں دہلی میونسپل انتخابات سے متعلق ہوئی ہنگامی میٹنگ میں فیصلہ کیاگیاکہ پنتھرس پارٹی دہلی میونسپل انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی۔دہلی کے جنتر منتر پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک ایمرجنسی میٹنگ پنتھرس پارٹی کی طرف سے منعقد ہوئی جس میں پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسربھیم سنگھ بھی شامل ہوئے۔اس میٹنگ میں اتفاق رائے فیصلہ کیا گیا آئندہ دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں پنتھرس پارٹی میں بڑھ چڑھ کر شامل ہوگی۔آج کی اس ہنگامی میٹنگ میں جن پنتھرس پارٹی کے دہلی کے عہدیداروں نے شرکت کی ان میں دہلی پنتھرس پارٹی کے صدر راجیو جولی کھوسلہ، سینئر نائب صدر رومیش کھجوریا، نائب صدراوم کشن،جنرل سکریٹری دلدارحسین بیگ، جنرل سکریٹری اجیت سنگھ،جنرل سکریٹری کفایت حسین رضوی، سنیتا چودھری،اسٹیٹ سکریٹری اے ایس راجن، جگہوہن،محفوظ خان،سردار ستیندر پال سنگھ وغیر ہ شامل ہوئے۔میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے تعلق سے الیکشن کمیشن نے آج نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 3اپریل ہے۔ پنتھرس پارٹی کل یعنی 28مارچ کو پنتھرس پارٹی کل ایک میٹنگ کرکے اپنے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے گی۔


Share: