ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / پنتھرس سربراہ کا گورنے کے نام خط ، ضلعی انتظامیہ سے قانون کے مطابق رویہ کا مطالبہ 

پنتھرس سربراہ کا گورنے کے نام خط ، ضلعی انتظامیہ سے قانون کے مطابق رویہ کا مطالبہ 

Fri, 27 Jul 2018 01:05:12    S.O. News Service

پٹنہ :26/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں وکشمیر کے گورنر این این ووہر کے نام ایک خط میں ان سے ریاست کی ضلع انتظامیہ ردوبدول کا مطالبہ کیا ہے جس سے تمام ضلعی افسران سابقہ حکومت کے زیر اثر نہ رہیں جس کا جموں وکشمیر میں گورنر راج لگنے کے بعد خاتمہ ہوگیا تھا۔پنتھرس سربراہ نے خط میں کہاکہ میں آپ کی توجہ ادھمپور ضلع انتظامیہ کے لوگوں کے پنتھرس پارٹی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ رویہ کے تعلق سے مقامی میڈیا میں آئی رپورٹوں کی طرف دلانا چاہتا ہوں۔کچھ اخبارات میں یہ رپورٹیں ان کے اپنے طریقے سے لکھی گئی ہیں غالباََ ضلع انتظامیہ میں اپنے مالکان کو خوش کرنے کے لئے۔انہوں نے خط میں کہا کہ میں ضلع ادھمپور سے تعلق رکھتا ہوں اور تقریباََ پندرہ برس تک رکن اسمبلی کے طورپر اس ضلع کی نمائندگی کرچکا ہوں۔ 1980میں اس وقت کے وزیراعلی شیخ محمد عبداللہ کی ایک سرکاری میٹنگ سے مجھے باہر نکال دیا گیا تھا۔اس وقت کے طاقتور وزیراعلی شیخ محمد عبداللہ نے بھی ضلع انتظامیہ کو میرے خلاف طاقت کا استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔میں یہ خط جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ ادھمپور ضلعی کمشنر اور پولیس کے سینئر افسران کے رویہ پر افسوس کا اظہار کرنے کے لئے لکھ رہا ہوں جنہوں نے پارٹی کے سینئر لیڈروں کے سات بات چیت کے دوران آمرانہ سلوک اور زبان کا استعمال کیا۔میں آپ کو یہ خط اس واقعہ سے متعلق تمام حقائق جمع کرنے کے بعد لکھ رہا ہوں۔ غالباََ دونوں سینئر افسران ڈپٹی کمشنر (ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ) اور ایس ایس پی نے اپنی جوانی کے دنوں میں سیاسی قیادت سے بات چیت کرنے کا تجربہ نہیں ہے۔یہ واقعہ نہایت افسوسناک ہے جسے اب تک نظر کیا جاتا رہا ہے۔ اسے ایک خاص وقت میں تھوڑی ہمدردی ، رواداری اور افہام و تفہیم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی طرح کی ایف آئی آر لکھوائی جاسکتی ہے کیونکہ پولیس اسٹیشن ضلع کے سینئر افسران کے کنٹرول میں رہتے ہیں۔ میں بس یہ چاہتا ہوں کہ کچھ نوجوان افسرا ن تھوڑے تحمل اور احترام کا مظاہرہ کریں۔عوامی تعلقات سے نمٹنے کے کسی بھی مرحلہ میں زبان سے زیادہ دماغ اور قلم کا استعمال ضروری ہے۔میری آپ سے درخواست ہے کہ تمام ضلعی انتظامیہ کے افسران میں ردوبدل کئے جانے کی ضرورت ہے جس سے گورنر راج سے پہلے کی سابقہ حکومت کے لوگوں کے ساتھ تعلقات کے سبب لوگوں کو ہراساں کئے جانے کی صورتحال نہ پیدا ہو۔ میرا مشورہ ہے کہ سینئر افسران ،خواہ وہ ریٹائر ہوچکے ہیں، کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جومختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے تعلق سے حکمت عملی وضع کرے۔خیال رہے کہ پنتھرس پارٹی ریاست کے تمام باشندوں کی کی حفاطت کے لئے جدوجہد کررہی ہے کیونکہ وہ بھی تو ہندستان کے ہی شہری ہیں۔


Share: