علی گڑھ: یکم/ اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پروفیسر عبید اللہ فہدعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اسلامک اسٹڈیز شعبہ کے نئے سربراہ بن گئے ہیں۔ وہ پروفیسر سید احسن کی جگہ لیں گے۔پروفیسر عبید اللہ فہد کی عہدہئ سربراہی پر تقرری کے احکامات فوری طورروبہ عمل لائے گئے ہیں۔صدر شعبہ کے عہدہ پر ان کی تقرری آئندہ تین سال کے لئے کی گئی ہے۔ پروفیسر عبید اللہ فہد24سال سے شعبہ میں تدریسی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ان کی 66کتب اور مونوگراف کے علاوہ263 تحقیقی مقالات و تبصرے شائع ہوچکے ہیں۔ وہ سنگاپور، نیپال، سعودی عرب، چین، ہانگ کانگ، ملیشیا اور ترکی وغیرہ ممالک کا علمی دورہ کرچکے ہیں۔