ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پاکستان کی قومی اسمبلی میں ہندو میریج بل پیش 

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ہندو میریج بل پیش 

Thu, 18 Aug 2016 20:51:10    S.O. News Service

اسلام آباد، 18؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وسیع بحث کا موضوع بنے ہندو شادی بل 2016کو پاکستان کی قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔یہ بل اقلیتی کمیونٹی میں شادیوں کے لیے ایک قانونی خاکہ پیش کرتا ہے۔ہندو شادی بل 2016پر قانون و انصاف کی مستقل کمیٹی کی رپورٹ کل قومی اسمبلی میں پیش کی گئی۔چونکہ حکمراں پارٹی پاکستان مسلم لیگ(ن )اس کی حمایت کر رہی ہے، اس لیے یہ منظوری سے محض ایک قدم ہی دور ہے۔قومی اسمبلی کے رکن اور بل لانے والوں میں سے ایک رمیش لال نے کہا کہ بل کو منظوری دینے میں کمیٹی کو 10مہینے لگ گئے اور اس رپورٹ کو ایوان میں پیش کرنے میں 6 ماہ اور لگ گئے۔مستقل کمیٹی نے اس بل کو 8 ؍فروری کو منظوری دی تھی۔ڈان آن لائن نے لال کے حوالے سے کہاکہ یہ تاخیر شاید غیر معمولی بحثوں اور اس بل پر بحث کی وجہ سے ہوئی، لیکن کم از کم اب حکومت کو اگلے سیشن میں اسے ایوان میں رکھنے کے بارے میں سوچنا چاہیے ۔کمیٹی کے صدر چودھری بشیر ورک نے کہاکہ کونسل آف اسلامک آئیڈیالوجی سمیت تمام فریقوں سے بات چیت کی گئی۔حالانکہ ہندو کمیونٹی کے کچھ لوگوں نے بل کی دفعات 12اور 15پر سخت اعتراضات ظاہر کیاہے ۔یہ بالترتیب ہندو شادی کو ختم کرنے اور باہمی رضامندی سے ہندو شادی کو ختم کرنے سے منسلک ہیں۔


Share: