ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پاکستان نے ہندوستان پر طویل جنگ مسلط کردی:امت شاہ 

پاکستان نے ہندوستان پر طویل جنگ مسلط کردی:امت شاہ 

Mon, 26 Sep 2016 11:51:02    S.O. News Service

کوجھی کو ڈ، 25؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )اری حملے کو ہندوستان پر پاکستان کی طرف سے مسلط کردہ جنگ کی ہی ایک کڑی قرار دیتے ہوئے بی جے پی صدر امت شاہ نے آج کہا کہ حملہ سیکورٹی فورسز کی طرف سے دراندازی کی 17کوششوں کو ناکام کئے جانے کے بعد مایوسی کا نتیجہ تھا اور حتمی جیت ہندوستان کی ہی ہوگی۔شاہ نے دہشت گرد انہ حملے کے ذمہ دار لوگوں کو یقینی طور پر سزا دینے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کو ہی دوہراتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان سے ا سپانسر دہشت گردی کا سخت جواب دینے کے لیے پرعزم ہے۔پارٹی کی قومی کونسل کے اجلاس سے اپنے افتتاحی خطاب میں شاہ نے پاکستان کو نشانہ بناتے ہوئے اور اسے گھیرنے کے لیے مودی حکومت کے سفارتی کوششوں کی حمایت کی اور کہا کہ پارٹی ملک میں پھیلی ناراضگی کو محسوس کرتی ہے۔شاہ نے کہاکہ بی جے پی اری حملے کے سازشیوں کے خلاف لوگوں میں پھیلے غصے کو سمجھتی ہے۔بی جے پی اور مرکزی حکومت نے شروع سے ہی دہشت گردی کے خلاف قطعی برداشت نہ کرنے کی پالیسی اپنائی ہے۔اس طرح کی دہشت گردانہ کوششوں کو شکست دینے کے لیے سخت جواب دیا جائے گا۔گزشتہ آٹھ ماہ میں 117دہشت گرد مارے گئے ہیں، یہ تعداد حالیہ وقت میں سب سے زیادہ ہے، کیونکہ مرکز نے دہشت گردی کے خلاف اپنی حکمت عملی اور مضبوط جنگ شروع کر دی ہے۔


Share: