ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پاکستان نے بحیرۂ عرب میں36ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا

پاکستان نے بحیرۂ عرب میں36ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا

Sat, 28 Jan 2017 11:39:54    S.O. News Service

احمد آباد،27؍جنوری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )پوربندر میں واقع نیشنل فیشرورکرس فورم (این ایف ایف )کے ایک افسر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سمندری سیکورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے )نے جمعرات کو بحیرہ عرب میں گجرات ساحل کے پاس سے 36ہندوستانی ماہی گیروں کوگرفتارکرلیاہے۔انہوں نے 6 کشتیاں بھی ضبط کر لی ہیں۔این ایف ایف کے سکریٹری منیش لودھاری نے بتایا کہ ان ماہی گیروں کو پی ایم ایس اے نے بین الاقوامی سمندری سرحدکے قریب سے گرفتار کیا۔لودھاری نے بتایاکہ سمندر میں موجوددیگر ماہی گیروں سے ملی ابتدائی معلومات کے مطابق ،جمعرات کو جاکھؤ ساحل کے قریب پاکستانی ایجنسی نے 36ماہی گیروں کو گرفتار کیا اور چھ کشتیاں ضبط کر لی۔انہوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ ان 36ماہی گیروں کے ساتھ کچھ اور بھی ماہی گیر اور ان کی کشتیاں بھی پی ایم ایس اے کے ذریعہ پکڑی گئی ہوں گی۔لودھاری نے بتایاکہ ان کشتیوں کے جمعہ کو کراچی بندرگاہ پہنچنے کے بعد ہی ہمارے سامنے واضح تصویر ہو سکے گی ۔وہ پکڑے گئے ماہی گیروں کی صورت حال کی معلومات کے لیے پاکستانی حکام کے رابطے میں ہیں۔سمندر میں پاکستانی ایجنسی ہندوستانی ماہی گیروں کو اکثر گرفتار کرتی رہی ہے۔اس کادعویٰ ہوتاہے کہ یہ لوگ بین الاقوامی سمندری سرحدوں کو عبور کرکے اس کی آپی حددو میں گھس آئے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبرمیں13کشتیوں پر سوار کم سے کم 65ماہی گیروں کو پاک ایجنسی نے گرفتار کیا تھا۔
 


Share: