ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / پاکستان میں اندوہناک حادثہ، دھماکہ کے بعد ٹرین میں لگی آگ، 46 افراد ہلاک

پاکستان میں اندوہناک حادثہ، دھماکہ کے بعد ٹرین میں لگی آگ، 46 افراد ہلاک

Thu, 31 Oct 2019 10:51:01    S.O. News Service

لاہور 31/اکتوبر (ایس او نیوز/ایجنسی ) پڑوسی ملک پاکستان میں جمعرات کی صبح کراچی-راولپنڈی تیج گام ایکسپریس ٹرین میں زبردست دھماکہ ہوا جس کے بعد پوری گاڑی میں آگ لگ گئی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حادثہ پنجاب علاقہ کے جنوب میں رحیم یار خان کے پاس ہوا۔ ریلوے افسران کے مطابق کھانا پکانے کے لیے استعمال کیے گئے گیس کنستر میں دھماکہ ہوا جس کے بعد تین بوگیوں میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں اب تک 46 لوگوں کی موت کی خبر سامنے آئی ہے۔ خبروں کے مطابق 30 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ملتان کے بی وی ایچ بہاولپور اور پاکستان-اٹالین ماڈرن برن سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔

الجزیرہ نیوز کے مطابق اس حادثہ میں اب تک 28 لوگوں کی ہلاکت کی خبریں سامنے آئی ہیں جب کہ اس نے 40 افراد کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔


Share: