ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پاک مقبوضہ کشمیر بہت جلد ہندوستان کا حصہ بنے گا:یوگی آدتیہ ناتھ 

پاک مقبوضہ کشمیر بہت جلد ہندوستان کا حصہ بنے گا:یوگی آدتیہ ناتھ 

Fri, 19 Aug 2016 21:20:34    S.O. News Service

بلیا، 19؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بی جے پی کے فائر برانڈلیڈر اور گورکھپور سے ممبر پارلیمنٹ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ پاک مقبوضہ کشمیر بہت جلد ہندوستان کا حصہ بنے گا اور ہندوستان کو ایک مشن بنا کر بلوچستان کے حقوق کی کھل کر حمایت کرنی چاہیے ۔آدتیہ ناتھ نے کل شام رسڑامیں واقع شری ناتھ بابا روٹ پوجن تقریب سے الگ نامہ نگاروں سے بات چیت میں الزام لگایا کہ مسئلہ کشمیر کے لیے کانگریس ذمہ دار ہے۔اگر جواہر لال نہرو کی جگہ سردار پٹیل کو کشمیر کی ذمہ داری دی گئی ہوتی تو یہ مسئلہ پیدا ہی نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے لوگ صبر سے کام لیں ۔پاک مقبوضہ کشمیر بہت جلد ہندوستان کا حصہ ہو گا ۔بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے جماعت الدعوہ سربرا ہ حافظ سعید کے ذریعہ پاکستان فوج سے کشمیر کی طرف کوچ کرنے کی اپیل پر کہا کہ پڑوسی ملک آخرکتنی بار ہندوستان سے مار کھائے گا ، وہ جنگ کے میدان میں ہندوستان سے چار بار بری طرح مارکھا چکا ہے۔بلوچستان کولے کر پوچھے گئے ایک سوال پر یوگی نے کہا کہ ہندوستان کو آنے والے وقت میں مشن بنا کر بلوچستان کے حقوق کی کھلی حمایت کرنی چاہیے ۔آدتیہ ناتھ نے کہا کہ پاکستان میں ہندوؤں کے ساتھ ہی ہزارہ اور احمدیہ کمیونٹی کے مسلمانوں کے ساتھ بھی ظالمانہ رویہ اختیار کیا جا رہا ہے۔وہیں دوسری طرف پاکستان کا آدھا حصہ ہونے کے بعد بھی بلوچستان کو سسٹم سے مکمل طور پر کاٹ دیا گیا ہے۔


Share: