ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پانی کا عالمی دن: ماہرین کے بقول کرہ ارض کو عنقریب ایک بڑے آبی بحران کا سامنا ہو سکتا ہے

پانی کا عالمی دن: ماہرین کے بقول کرہ ارض کو عنقریب ایک بڑے آبی بحران کا سامنا ہو سکتا ہے

Thu, 23 Mar 2017 11:21:42    S.O. News Service

واشنگٹن،22؍مارچ(ایس ا ونیوز؍آئی این ا یس انڈیا)آج دْنیا بھر میں پانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر بین الاقوامی فلاحی ادارے واٹر ایڈ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا میں کروڑوں افراد کی پینے کے صاف پانی تک رسائی نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق صاف پانی سے محروم انسانوں کی ایک بڑی تعداد دیہی علاقوں میں رہ رہی ہے۔ واضح رہے کہ آلودہ پانی پینے کے نتیجے میں ہر سال پانچ سال سے کم عمر کے لاکھوں بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ اسی عالمی دن کی مناسبت سے تنظیم ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر WWF کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سن 2030ء4 تک پانی کا ایک عالمگیر بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس بحران سے خاص طور پر ترقی پذیر ممالک اور ترقی کی دہلیز پر کھڑی ریاستیں متاثر ہوں گی۔


Share: