ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پانی ٹینکر گھوٹالہ:آبی وسائل وزیر کو اے سی بی کا نوٹس، کپل مشرا نے کہا ’’لو لیٹر‘‘ آیا ہے

پانی ٹینکر گھوٹالہ:آبی وسائل وزیر کو اے سی بی کا نوٹس، کپل مشرا نے کہا ’’لو لیٹر‘‘ آیا ہے

Sat, 25 Jun 2016 12:04:03    S.O. News Service

نئی دہلی،24جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) اینٹی کرپشن برانچ (اے سی بی)نے جمعرات کو دہلی کے پانی وزیر کپل مشرا کو 400کروڑ روپے کے مبینہ پانی ٹینکر اسکینڈل کے سلسلے میں نوٹس بھیجا۔وہیں کپل مشرا نے ٹوئٹ کرکے اے سی بی کے نوٹس کو ’’لو لیٹر‘‘ بتایا ہے۔کپل مشرا نے ٹوئٹ کرکے کے کہاکہ لولیٹرآیا ہے،جی ’’آئی لو ٹو میناجی‘‘،آپ کی مجبوری ہے،ہمارا جنوں ہے،شیلا کا پردہ فاش کرنے کا جرم کیا ہے، آگے بھی کروں گا۔وہیں نائب وزیر اعلی نے بھی ٹوئٹ کرکے اے سی بی کی طرف سے بھیجے گئے نوٹس پر سوال کھڑے کئے۔انہوں نے کہا کہ شیلا دکشت، جن کے راج میں ٹینکر گھوٹالہ ہوا، کو کوئی نوٹس نہیں، گھوٹالہ اجاگر کرنے والے کپل مشرا کو ملزمان کی طرح سمن،واہ!۔اے سی بی چیف ایم کے مینا نے کہا کہ ہم نے کپل مشرا کو نوٹس بھیجا ہے اور ان سے تفتیش میں شامل ہونے کو کہا ہے۔مینا کے مطابق کپل مشرا سے اس بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گی کہ معاملے میں کارروائی کرنے میں تاخیر کیوں ہوئی۔مینا نے کہا کہ اسکینڈل کے بارے میں دو شکایتیں ملیں تھیں۔شکایات میں دکشت اور اروند کجریوال کو نامزد کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دکشت اور کجریوال دونوں سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔اس سے پہلے اس ہفتے کے شروع میں مبینہ پانی ٹینکر اسکینڈل کے سلسلے میں اے سی بی نے ایک کیس درج کیا تھا۔گھوٹالے کو لے کر دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں۔مشرا نے پی ایم نریندر مودی اور ایل جی نجیب جنگ کو خط لکھ کر مبینہ اسکینڈل کے سلسلے میں دکشت کے خلاف یا تو سی بی آئی یا اے سی بی تحقیقات کی سفارش کرنے کو کہا تھا۔


Share: