ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / پارکنگ سے گاڑی چوری ہوئی تو ذمہ داری ہوٹل کی: سپریم کورٹ

پارکنگ سے گاڑی چوری ہوئی تو ذمہ داری ہوٹل کی: سپریم کورٹ

Sun, 17 Nov 2019 18:46:21    S.O. News Service

نئی دہلی،17نومبر(آئی این ایس انڈیا)اب کوئی بھی ہوٹل ’پارکنگ اپنی ذمہ داری پر کریں‘ لکھ کر اپنی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتا۔ کیونکہ سپریم کورٹ نے  صاف کر دیا ہے کہ ایک بار جب گاڑی کی چابی پارکنگ کے بعد یا پہلے ہوٹل کے عملے کو سونپ دی گئی تو اس کے بعد ذمہ داری ہوٹل کی بھی ہوگی۔ایسے میں گاڑی کے چوری ہونے یا پھر اس میں کچھ نقصان ہونے پر ہوٹل معاوضہ دینے سے بچ نہیں سکتا۔

سپریم کورٹ نے یہ بات قومی صارفین تنازعہ سراغ رساں کمیشن کے فیصلے کو صحیح مانتے ہوئے کہی۔صارفین کمیشن نے دہلی میں واقع تاج محل ہوٹل پر 2.8 لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا تھا۔یہ جرمانہ رقم معاوضے کے طور پر اس شخص کو دینی تھی جس کی ماروتی  کار اس ہوٹل کی پارکنگ سے 1998 میں چوری ہو گئی تھی۔کمیشن نے اسے ہوٹل مینجمنٹ کی لاپرواہی مانا تھا۔کہا گیا کہ یہ ہوٹل کی ذمہ داری ہے کہ کسٹمر کو گاڑی جس پوزیشن میں پارک کی گئی، اس صورت حال میں ہی اسے واپس ملے۔کورٹ نے یہ بھی کہا کہ ہوٹل یہ کہہ کر نہیں بچ سکتے کہ وہ پارکنگ کی سروس تو فری میں دے رہے ہیں، کیونکہ کسٹمر سے ایسی سروس کے پیسے روم،کھانا، داخلہ فیس وغیرہ کے نام پر لی جانے والی انتہائی فیس میں پہلے سے شامل ہیں۔کورٹ نے یہ بھی صاف کیا کہ ہوٹل جرمانہ یا معاوضہ دینے کے لئے تب ہی مانع ہو گا جب اس کی غلطی یا غفلت کا ثبوت ہوگا۔


Share: