ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پارٹی نے میرکل کو چانسلر کے عہدے کا امیدوار منتخب کر لیا

پارٹی نے میرکل کو چانسلر کے عہدے کا امیدوار منتخب کر لیا

Mon, 27 Feb 2017 10:56:59    S.O. News Service

برلن ، 26؍فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جرمن حکومت میں شامل سب سے بڑی جماعت کرسچیئن ڈیموکریٹک یونین (CDU)نے انگیلا میرکل کو ایک مرتبہ پھر چانسلر کے عہدے کے لیے امیدار منتخب کر لیا ہے۔جرمنی میں 24 ستمبر کو ہونے والے عام انتخابات میں کرسچیئن ڈیموکریٹک یونین نے چانسلر انگیلا میرکل کو بھاری اکثریت سے اپنا امیدوار منتخب کر لیا ہے۔ شٹرالزُنڈ میں ہونے والے پارٹی اجلاس میں شامل اس جماعت کے 140 ارکان میں سے 95 فیصد نے چانسلر میرکل کے حق میں رائے دی۔میرکل کے لیے یہ انتخابات آسان نہیں ہوں گے چانسلر میرکل کا اپنا حلقہ انتخاب بھی شٹرالزُنڈ ہے۔ جرمنی کی ریاست میکلن برگ فورپومن کے اس علاقے سے میرکل سن 1990 سے انتخاب لڑ رہی ہیں۔جنوبی صوبے باویریا میں سی ڈی یو کی سسٹر جماعت کرسچیئن سوشل یونین پہلے ہی انگیلا میرکل کی حمایت کا اعلان کر چکی ہے۔ انگیلا میرکل چوتھی مدت کے لیے بہ طور امیدوار آئندہ انتخابات میں شریک ہوں گی۔تاہم مبصرین کے مطابق اس بار سی ڈی یو کے لیے انتخابات میں فتح آسان نہیں ہو گی، کیوں کہ ایک طرف تو مہاجرین کے حوالے سے انگیلا میرکل کی پالیسیوں پر انہیں دائیں بازوں کے حلقوں کی جانب سے تنقید اور دوسری طرف مہاجرین اور مسلم مخالف جماعت آلٹرنیٹیو فار جرمنی کی مسلسل مقبولیت کا معاملہ ہے۔ جرمنی کی دوسری سب سے زیادہ مقبول جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی مارٹن شُلز کو بہ طور امیدوار سامنے لا رہی ہے۔گزشتہ دس برسوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ سوشل ڈیموکریٹک یونین عوامی جائزوں میں میرکل کی جماعت کرسچیئن ڈیموکریٹک یونین سے آگے دکھائی دے رہی ہے۔


Share: