ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پارٹی سے نکالی گئیں ممبر پارلیمنٹ کے الزامات کا جواب دیں جے للتا:ایم کے اسٹالن

پارٹی سے نکالی گئیں ممبر پارلیمنٹ کے الزامات کا جواب دیں جے للتا:ایم کے اسٹالن

Tue, 02 Aug 2016 18:30:27    S.O. News Service

ایروڈ ؍تامل ناڈو 2 ؍اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )ڈی ایم کے سینئر لیڈر ایم کے اسٹالن نے تمل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جے للتا سے انا ڈی ایم کے سے نکالی گئی راجیہ سبھا رکن ششی کلا پشپا کی طرف سے عائد کردہ ان الزامات پر صفائی مانگی ہے جس میں انہوں نے دعوی کیا تھا کہ ایک لیڈر نے انہیں تھپڑ مارا ہے۔گزشتہ رات سٹالن نے کہا کہ ممبر پارلیمنٹ ششی کلا نے راجیہ سبھا میں یہ الزام لگایا ہے کہ ایک لیڈر نے انہیں تھپڑمارا تھا، وزیر اعلیٰ کو ان الزامات کا جواب دینا چاہیے ۔کل ششی کلا اپنا بیان دینے کی اجازت لینے کے لیے چیئرمین کی میز تک جا پہنچی تھیں اور اس کے بعد وہ کئی بار رو پڑیں۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت سے ان کی جان کو خطرہ ہے اور الزام لگایا کہ انہیں ایک لیڈر نے تھپڑ مارا ہے۔بہر حال انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ تھپڑ انہیں کب اور کس نے مارا؟معاملے کو اٹھاتے ہوئے ششی کلا نے کہا تھاکہ اگر کوئی لیڈر ممبر پارلیمنٹ کو طمانچہ مار سکتا ہے تو پھر انسانی عزت نفس کہاں ہے؟ان کے اس بیان کے بعد ان کی اپنی ہی پارٹی انا ڈی ایم کے کے اراکین نے ان کی شدید مخالفت کی تھی ۔بعد میں شام کو جے للتا نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ ششی کلا کو ان کے رویے کی وجہ سے انا ڈی ایم کے سے نکالا جاتا ہے۔اس میں انہوں نے کہا کہ ان کے رویے کی وجہ سے پارٹی کی ساکھ کو بہت نقصان پہنچا ہے۔رپورٹوں کے مطابق گزشتہ ہفتے ششی کلا کا راجیہ سبھا کے ہی رکن ڈی ایم پارٹی کے تروچی شیوا کے ساتھ دہلی ہوائی اڈے پر تنازعہ ہو گیا تھا۔


Share: