ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹیم انڈیا میں سری سنت کی واپسی کو لے کر بھڑے آکاش چوپڑا اور ایس سری سنت

ٹیم انڈیا میں سری سنت کی واپسی کو لے کر بھڑے آکاش چوپڑا اور ایس سری سنت

Tue, 07 Feb 2017 11:57:16    S.O. News Service

نئی دہلی،6؍فروری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا) ایک ایسا وقت تھا جب شانتاکمارن سری سنت ٹیم انڈیا کے ایک اچھے بولر مانے جاتے تھے۔ سری سنت نے ہندوستان کے لئے 27 ٹیسٹ اور 53 ون ڈے میچ کھیلے ہیں لیکن 2013 میں آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام کی وجہ سے سری سنت کا ٹیم میں انتخاب نہیں ہوا۔ 2015 میں کورٹ نے سری سنت کو اسپاٹ فکسنگ کے الزام سے بری کر دیا تھا۔ سری سنت نے اپنا آخری ٹیسٹ اور ون ڈے میچ 2011 میں کھیلا تھا۔ہندوستانی ٹیم میں سری سنت کی واپسی کو لے کر سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر آکاش چوپڑا اور سری سنت ٹوئٹر پر بھڑ گئے ہیں۔ دراصل بحث تب سے شروع ہوئی جب ٹوئٹر پر ایک کرکٹ مداح کی طرف سے آکاش چوپڑا سے پوچھا کہ سری سنت کو لے کر ان کی رائے کیا ہے؟ کیا ٹیم میں سری سنت کی کبھی واپسی ہوگی تب آکاش چوپڑا نے جواب دیا نہیں۔پھر آکاش چوپڑا نے لکھا کہ جب ا سپاٹ فکسنگ کے معاملے میں تھوڑا سخت ہوں، ریکارڈ صفائی، سمجھوتہ کرکے مثال بننے کی میں مخالفت کرتا ہوں لیکن یہ میری اپنی رائے ہے۔پھر سنت نے فیس بک کے ایک پوسٹ کو ٹوئٹر پر آکاش چوپڑا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ دوہرا رویہ کس طرح اپنا سکتے ہیں، آپ کو بھائی کہنے میں مجھے شرم آ رہی ہے، آپ نے جوجواب دیا اسے جان کر مجھے دکھ ہو رہا ہے؟ میں ضرور کھیلوں گا۔آکاش چوپڑا نے سری سنت کے ٹوئٹس کا جواب دیتے ہوئے لکھاکہ یہ دوہرا معیار نہیں ہے، یہ میری رائے ہے اور میں اس پر قائم ہوں، میرے اپنے بھائی کے لئے بھی میری ایسی رائے ہوتی۔پھر سنت نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ چاہے کتنا بھی چھوٹا موقع ملے وہ ملک کے لئے ضرور کھیلیں گے، سری سنت نے لکھا کہ مجھ پر اعتماد رکھئے میں کرکٹ دل جان سے کھیلتا ہوں، پھر آکاش چوپڑا نے سری سنت کے ٹوئٹس کے جواب میں لکھا کہ آپ کی خواہش پوری ہو اور خدا آپ کو برکت دے۔ابھی معاملہ یہیں ختم نہیں ہوا۔ سری سنت نے آکاش چوپڑا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ میں امید کرتا ہوں آپ کا غدار والا تبصرہ ان 13 لوگوں کے لئے بھی ہونا چاہئے، جنہیں مضبوط کرنے کے بعد ان کے لفافے نہ کھولے گئے۔سری سنت کا جواب دیتے ہوئے آکاش چوپڑا نے لکھا کہ میں نے غدار جیسے الفاظ کا استعمال نہیں کیا ہے اور اس معاملے میں میری رائے خاص شخص پر نہیں، سب کے لئے ایک اصول ہونا چاہئے۔آکاش چوپڑا کو جواب دیتے ہوئے سری سنت نے لکھا کہ بہت جلد ہی مجھے کھیلتے ہوئے آپ کی کمنٹری سننا چاہوں گا اور یہ بہت جلدی ہوگا۔اس کے جواب میں آکاش چوپڑا نے لکھاکہ میں ہمیشہ آپ کی کرکٹ قابلیت کی تعریف کرتا رہا ہوں۔


Share: