ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ وکٹ لینا خوشگوار احساس:چیج 

ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ وکٹ لینا خوشگوار احساس:چیج 

Tue, 02 Aug 2016 20:32:56    S.O. News Service

کنگسٹن، 2 ؍اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )ویسٹ انڈیز ٹیم کے آف اسپنر روسٹن چیج نے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار پانچ وکٹ لینے پر خوشی کا اظہار کیا اور اس کامیابی کو خوشگوار احساس قرار دیا۔چیج نے 121رن دے کر 5 وکٹ چٹکایا ہے ۔ہندوستان نے اپنی پہلی اننگ 9 وکٹ پر 500رن بنا کر ڈیکلیئر کرکے 304رنوں کی سبقت بنالی ہے۔ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگ میں 196رن بنائے تھے۔چیج نے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد کہاکہ کسی بھی میچ میں 5 وکٹ لے کر اچھا اچھا لگتا ہے کہ ٹیسٹ سطح پر یہ کامیابی حاصل کرنا خوشگوار احساس ہے۔میں نے ابھی صرف اپنا ٹیسٹ کیریئر شروع ہی کیا ہے اور اس سے میرا اعتماد بڑھے گا کہ میں اس سطح پر اچھی کارکردگی کر سکتا ہوں۔غورطلب ہے کہ چیج کام چلاؤ اسپنر ہیں لیکن انہوں نے کہا کہ وہ مسلسل گیندبازی میں بہتری کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں بنیادی طور پر بلے باز ہوں، ماضی میں اپنے فرسٹ کلاس سیشن میں میں نے بہت زیادہ گیندبازی نہیں کی، ہمارے کچھ کھلاڑی ویسٹ انڈیز ٹیم سے جڑ گئے ،اس کے بعد مجھے گیندبازی کرنے کا موقع ملا۔اب میں تھوڑا گیندبازی کی بھی پریکٹس کررہا ہوں۔ہندوستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈبیو کرنے والے چیج نے کہا کہ انہوں نے کچھ ہم آہنگی پیداکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ٹیسٹ کرکٹ میں کبھی کوئی کام آسان نہیں ہوتا۔پہلے میچ میں میں نے پایا کہ میری لائن صحیح نہیں ہے، اس میچ میں میں نے اپنی لائن اور لینتھ سے ہم آہنگی بٹھائی اور کپتان نے مجھے بلے باز پر زیادہ اٹیک کرنے کو کہا، اس سے مجھے فائدہ ملا۔چیج نے کہاکہ میں نے 6 فٹ 4 انچ کا ہوں اور مجھے کافی اچھال ملتا ہے۔میں نے دیکھا کہ اس بار میں مجھے اچھال ہی نہیں ٹرن بھی مل رہا ہے جس کا مجھے فائدہ ہوا۔میں نے کچھ گیندیں اسپن کی۔میں نے اپنی رفتار میں بھی تبدیلی کی ہے ۔


Share: