نئی دہلی:15/مارچ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یہ بات زیادہ تر لوگ جانتے ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی ٹوئٹر پر سب سے مقبول شخصیات میں سے ایک ہیں،لیکن ان کا ٹوئٹر پر ہونا اس وقت اور خاص ہو جاتا ہے جب وہ اپنے کسی فالور کے ٹوئٹ کا جواب دیں۔ہوا یوں کہ اجیت سنگھ نامی ایک شخص نے ٹوئٹر پر ایک مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھاکہ مجھ سے ایک فالور نے پوچھا کہ کیا میں نریندر مودی کے لیے کام کرتا ہوں؟میں نے ہنستے ہوئے کہاکہ نہیں دوست، وہ میرے لیے کام کرتے ہیں، کمال تو تب ہو گیا، جب وزیر اعظم مودی نے بھی اجیت کے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھاکہ ’بالکل، ہر ایک ہندوستانی کا’پردھان سیوک‘بن کر خوش ہوں۔یہ ٹوئٹ کو ان تمام پیغامات میں سے ایک ہے جس میں وزیر اعظم مودی کی ’ہیش ٹیگ آئی ایم نیوانڈیا‘مہم سے جڑنے کی بات کہی گئی ہے۔اجیت کو وزیر اعظم مودی کی طرف سے دئیے گئے جواب کوچھ ہزار بار ری ٹوئٹ کیا گیا ہے۔وزیر اعظم مودی نے سب سے پہلے 2014میں یوم آزادی کے دن کی گئی تقریر میں خود کو پردھان سیوک کہا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ وہ ’پردھان منتری‘ نہیں بلکہ ’پردھان سیوک‘ بن کر سب کے سامنے آئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مودی سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں اور بالخصوص نوجوانوں کے درمیان وہ خاصے مشہور ہیں۔فروری میں وزیر اعظم کے ایک فالور نے ا س خواہش کا اظہار کیا تھا کہ کاش وزیر اعظم نے جو ا سکارف پہنا ہے، وہ ان کے پاس ہوتا۔اگلے دن وہی اسکارف ان کے پاس پہنچا دیا گیا، ساتھ ہی ان کے ٹوئٹ کی کاپی بھی جس پر وزیر اعظم کے دستخط تھے۔