ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹرمپ کی گاڑی پر نامعلوم چیزپھینکی گئی!

ٹرمپ کی گاڑی پر نامعلوم چیزپھینکی گئی!

Sun, 19 Feb 2017 12:10:17    S.O. News Service

پام بِیچ ، فلوریڈا،18؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر کی حفاظت پر مامور خفیہ ادارے نے ڈونلڈ ٹرمپ کی سواری کی جانب کوئی نامعلوم چیز پھینکے جانے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ واقعہ جمعے کے روز اس وقت پیش آیا جب امریکی صدر ریاست فلوریڈا میں اپنی جائے قیام کی سمت راستے میں تھے۔صدر کی سواری پام بِیچ کے ہوائی اڈے سے مارالاگو میں ٹرمپ کی پْر تعیش قیام گاہ کی جانب رواں دواں تھی کہ اس دوران ایسا لگا کہ کوئی نامعلوم چیز سواری کی جانب پھینکی گئی ہے۔خفیہ ادارے (سیکرٹ سروس) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم تحقیقات کر رہے ہیں اور اس وقت ہمارے پاس مزید بتانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔بسا اوقات گاڑی کے ذریعے ٹرمپ کی آمد و رفت کے دوران ان کے متعدد حامی اور مخالفین سڑک کے کنارے جمع ہوجاتے ہیں۔پام بِیچ میں ٹرمپ کے حامی امریکی صدر کے استقبال کے واسطے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ لے کر کھڑے تھے جن پر گھر میں خوش آمدید تحریر تھا۔


Share: