ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ٹائیگر میمن کے بھائی یوسف میمن کی ناسک سینٹرل جیل میں موت

ٹائیگر میمن کے بھائی یوسف میمن کی ناسک سینٹرل جیل میں موت

Sat, 27 Jun 2020 12:52:18    S.O. News Service

ممبئی 27/جون (ایس او نیوز/ایجنسی)  ممبئی بم دھماکوں کے مطلوبہ ملزم ٹائیگر میمن کے بھائی یوسف میمن ناسک سینٹرل جیل میں کل جمعہ کو انتقال کر گئے۔ وہ ذہنی اور دیگر کئی عارضوں میں مبتلا تھے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق جیل انتظامیہ نے یوسف میمن کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردی ہے۔ سلسلہ وار بم دھماکہ کیس میں کئی ملزمین کی پیروی کرنے والی سینئر وکیل فرحانہ شاہ نے بتایا کہ یوسف پر بم دھماکہ کی سازش میں ملوث ہونے اور ماہم کی حسینی بلڈنگ میں ہونے والی میٹینگ میں شریک رہنے کا الزام تھا۔ انہیں عمر قید کی سزا ہوئی تھی۔

ایک طرف جہاں  دل کا دورہ پڑنے کو یوسف میمن کی موت کا سبب بتایا جا رہا ہے وہیں ناسک کے پولیس کمشنر وشواس ناگرے پاٹل کے مطابق "موت کی وجہ معلوم کرنے کے لئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے دھولیہ کے سول اسپتال روانہ کیا گیا ہے۔  "موت کی اطلاع ملتے ہی مرحوم کے اہل خانہ ناسک سینٹرل جیل روانہ ہوگئے ہیں جہان وہ لاش حاصل کرنے اور ممبئی لا کر تدفین کرنے کی اجازت کے لئے اپیل کریں گے۔


Share: