ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ومبلڈن میں واپس لوٹوں گا:فیڈرر

ومبلڈن میں واپس لوٹوں گا:فیڈرر

Sat, 09 Jul 2016 18:37:05    S.O. News Service

لندن،9جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ومبلڈن سیمی فائنل میں ملوس راونچ کے ہاتھوں غیر متوقع شکست کا سامنا کرنے والے راجر فیڈرر نے کہا کہ وہ اگلے سال بھی یہاں واپس آ جائیں گے۔سات بار کے چمپئن فیڈرر کو راونچ نے پانچ سیٹ کے مقابلے میں 6.3،6.7،4.6،7.5،6.3سے شکست دی۔فیڈرر نے ساتویں ومبلڈن ٹائٹل چار سال پہلے جیتا تھا۔انہوں نے شکست کے بعد کہا کہ میں یہاں واپسی کروں گا،میں آپ لوگوں کا شکریہ اداکرنے کے لئے سینٹر کورٹ کو دیکھ رہا تھا،میں نے یہ قطعی نہیں سوچا کہ یہ میرا آخری ومبلڈن ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں آٹھواں خطاب جیتنا میرا خواب ہے لیکن میں صرف اسی کے لیے ٹینس نہیں کھیل رہا ہوں،ایسا ہوتا تو میں فریج باکس میں چلا جاتا اور اگلے سال ومبلڈن کے وقت ہی باہرنکلتا۔ومبلڈن اہم ہے لیکن سب کچھ نہیں ہے۔


Share: