ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / وسطی چین میں زہریلی گیس کے سبب 18 کان کن ہلاک

وسطی چین میں زہریلی گیس کے سبب 18 کان کن ہلاک

Mon, 08 May 2017 20:12:43    S.O. News Service

بیجنگ،8مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وسطی چین میں کوئلے کے ایک کان میں زہریلی گیس کے اخراج کے سبب کم از کم اٹھارہ کان کن ہلاک ہو گئے ہیں۔یہ حادثہ صوبے ہونان کی ایک کان میں اتوار کی صبح پیش آیا تاہم ہلاکتوں کی تصدیق آج کی گئی ہے۔ حادثے کے وقت اس کان میں مجموعی طور پر پچپن مزدور کام کر رہے تھے۔ 37افراد کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ اٹھارہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے۔ پولیس نے تحقیقات کے لیے چند افراد کو حراست میں لے لیا ہے تاہماس بارے میں مزید تفصیلات تاحال دستیاب نہیں۔ کوئلے کی پیداوار اور استعمال میں چین عالمی سطح پر سرفہرست ممالک میں شامل ہے۔ چین میں اس طرح کے ہلاکت خیز حادثات معمول کی بات ہیں۔


Share: