ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / وزیر خارجہ سشما سوراج کی ہدایت پر لڑکی کو ملی مدد 

وزیر خارجہ سشما سوراج کی ہدایت پر لڑکی کو ملی مدد 

Wed, 17 Aug 2016 18:59:47    S.O. News Service

جے پور، 17؍اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جمناسٹ دیپا کو لے کر کئے گئے ٹوئٹ کی وجہ سے تنقید میں گھری ایک لڑکی نے دھمکیاں ملنے کے بعد وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ سشما سوراج سے تحفظ کی فریادکی جس پر غور کرتے ہوئے وزیر خارجہ کی پہل پر اس کو دھمکی دینے والے تین ٹوئٹر ہینڈل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس ڈپٹی کمشنر کنور راشٹردیپ نے بتایا کہ جمناسٹ دیپا کو لے کر 14؍اگست کو کئے گئے ٹوئٹس کے بعد اس لڑکی کو جان سے مار ڈالنے اوراس کی عصمت دری کئے جانے کی مبینہ طورپر دھمکیاں ملی تھیں۔لڑکی نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ سشما سوراج کو ٹوئٹ کرکے دھمکیوں کے بارے میں بتایا اور ان سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ سشما سوراج نے راجستھان کی وزیر اعلی وسندھرا راجے کو اس کی اطلاع دی۔وزیر اعلی کے دفتر نے جے پور پولیس کمشنر سنجے اگروال کو معاملے سے واقف کرایا اور ضروری قدم اٹھانے کی ہدایات دی ۔کنور راشٹردیپ نے بتایا کہ پولیس نے 15؍اگست کو لڑکی کے جگت پور ہ میں واقع مکان پر اس سے پوچھ گچھ کی اور پرتاپ نگر تھانے میں 15؍اگست کی رات کو تقریبا بارہ بجے تین ٹوئٹر ہینڈل کے خلاف آئی ٹی قانون کی دفعہ 66ڈی اور 67کے تحت مقدمہ درج کرکے انکوائری شروع کر دی۔


Share: