ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / وزیر تعلیم نے کیا اعلان؛اب نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کرائے گی  NET،JEE اورNEET کے امتحانات

وزیر تعلیم نے کیا اعلان؛اب نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کرائے گی  NET،JEE اورNEET کے امتحانات

Sat, 07 Jul 2018 23:26:22    S.O. News Service

نئی دہلی:07/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ین ای ای ٹی(NEET)، جے ای ای مینس(JEE)، یو جی سی نیٹ(UGC NET)، مینجمنٹ سے جڑے Common Management Admission Testاورفارمیسی سے جڑے امتحان جی پی اے ٹی (GPAT) کا  انعقاد اب نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی(این ٹی اے)کرائے گی۔ اب تک یہ امتحانات سی بی ایس ای کراتی تھی۔ مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل  پرکاش جاویڈکر نے رپورٹرس کو اس کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ این ٹی اے اب یو جی سی نیٹ کے امتحانات دسمبر میں کرائے گی۔این ای ای ٹی کے امتحان کا انعقاد ہر سال فروری اور مئی میں کرایا جائے گا۔ اسی طرح سے جے ای ای مینس کا امتحان ہر سال جنوری اور اپریل میں کرایا جائے گا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ طلبا دونوں بار امتحان دے سکتے ہیں۔ ایڈمیشن کے لیے دونوں میں سے زیادہ نمبر پانے والے پر غور کیا جائے گا۔ مرکزی وزیرنے بتایا کہ ان امتحانات کے سیاق میں نصاب، سوالوں کے پیٹرن اور زبان کے آپشن کے بارے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ امتحان کی فیس میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ امتحانات کمپیوٹر کے ذریعے لیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا اس بارے میں طلبا کو گھر پر یا کسی سینٹر پر پریکٹس کی سہولیات دی جائے گی اور یہ مفت ہوگی۔ وزیر نے کہاکہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی امتحانات کے انعقاد کے سیاق میں ایک خاص اصلاح ہے اور اس کو اس سال سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس بارے میں ویب سائٹ پر کچھ اطلاعات ڈالی جائیں گی اور 3-2 دنوں میں پوری جانکاری ڈال دی جائے گی۔واضح ہو کہ این ای ای ٹی (NEET)میں قریب 13 لاکھ اسٹوڈنٹس بیٹھتے ہیں جبکہ جے ای ای مینس میں 12 لاکھ اسٹوڈنٹس اور یو جی سی نیٹ میں 12 لاکھ اسٹوڈنٹس بیٹھتے ہیں۔ CMATمیں ایک لاکھ طلبا اور GPATمیں 40 ہزار طلبا حصہ لیتے ہیں۔


Share: