نئی دہلی،10اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کے مدھیہ پردیش کے بھابرا میں دی گئی تقریر کو کئی نام نہاد دیش بھکت نیوزچینل نے بڑی بڑی سرخیاں بٹوریں لیکن اس علاقے کی نمائندگی کرنے والے کانگریسٰ ممبر پارلیمنٹ کانتی لال بھوریا کہہ رہے ہیں کہ پی ایم مودی نے قبائلیوں کی توہین کی ہے۔بھوریا کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم کے دفتر کو خط لکھ کر کہا تھا کہ وہ اس علاقے کے ایم پی ہونے کی وجہ سے پی ایم کے ساتھ پروگرام میں شامل ہونا چاہتے ہیں لیکن وزیر اعظم انہیں نہیں لے گئے۔بھوریا نے این ڈی ٹی وی انڈیا سے بات چیت میں کہا کہ پیر کو جی ایس ٹی بل پر بحث کی وجہ سے میں دہلی سے نہیں نکل سکاَاس کے بعدیہاں سے جانے کا کوئی راستہ نہیں تھا اس لیے میں نے وزیر اعظم کو اپنے ساتھ لے جانے کی عرضی دی تھی،یہاں سے ہوائی جہاز بھر کر بہت سے لوگ گئے لیکن علاقے کے قبائلی ایم پی کو نہیں لے جایا گیا۔بھوریا کا کہنا ہے کہ کہ وہ اپنی ناراضگی درج کرنے کے لئے وزیر اعظم کو ایک اور خط بھیج رہے ہیں۔آزادی کے70 سال ہونے پر وزیر اعظم منگل کو مدھیہ پردیش کے بھابھرا میں مجاہد آزادی چندر شیکھر آزاد کی جنم بھومی میں تھے۔بھوریانے کہاکہ یہ ایک سرکاری پروگرام تھا اور ایم پی ہونے کے ناطے ان کو ساتھ میں لے جایا جانا چاہیے تھا۔بھوریاکاکہناتھاکہ یوم عالمی قبائلی کے موقع پر پروگرام تومنعقدکیاگیالیکن اشتہارات اور پرچوں میں ہر جگہ یوم قبائلی زوال لکھا گیا تھا جو قبائلیوں کی توہین ہے۔بھوریا نے یہ معاملہ منگل کو پارلیمنٹ میں بھی اٹھایا جس کا جواب حکومت نے دیا۔