نئی دہلی 19اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کانگریسی لیڈر راہل گاندھی نے آج ٹویٹ کرکے ان کیلئے دعاء کی کہ انہیں جہالت سے آزادی ملے۔ایک دن پہلے وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ برطانوی حکومت کے تحت کانگریس نے جو دشواریاں جھیلی تھیں، بی جے پی کو اس سے کہیں زیادہ آزاد ہندوستان میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیاکہ مودی جی آپ کیلئے دعاء۔انہوں نے دو ٹویٹ میں کہاکہ مجھے جہالت سے علم کی طرف، اندھیرے سے روشنی کی طرف، موت سے زندگی کی طرف لے چلو،تمام مخلوق کیلئے امن ہو‘‘۔راہل گاندھی کل یہاں نئے بی جے پی دفترکی بنیاد رکھے جانے کے دوران مودی کی طرف سے کئے گئے تبصرے پراظہارِرائے کررہے تھے۔وزیر اعظم نے کہا تھاکہ بی جے پی نے کسی بھی دوسرے پارٹی سے زیادہ قربانی دی ہے۔انہوں نے ساتھ ہی اس بات پر افسوس ظاہرکیاتھاکہ ان کی پارٹی کی ہرکوشش کو’’غلط طور‘‘پردیکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی واحد ایسی پارٹی ہو جائے گی جس نے اپنے قیام کے وقت سے ہی دشواریاں جھیلی ہیں۔اس نے ہر موڑ پر مشکلات کا سامنا کیا اور اس کی ہر کوشش کو غلط طریقے سے دیکھاگیا۔پارٹی سربراہ امت شاہ، سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی، راج ناتھ سنگھ، ارون جیٹلی اور دیگرلیڈروں کی موجودگی میں مودی نے کہاکہ برطانوی دورِ حکومت میں بھی کانگریس نے اتنی مشکلوں کا سامنا نہیں کیا ہوگا جتنی مشکلات کا سامنا ہمارے کارکنوں نے 50.60سال میں کیاہے۔