نئی دہلی6اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی کی ایک عدالت نے 2012کے چیک باؤنس ہونے کے معاملے میں بحران میں پھنسے صنعتکار وجے مالیا کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ مالیا کو عدالت میں حاضر کرنے کے لیے ضروری کاروائی کی جانی چاہیے۔میٹروپولیٹن مجسٹریٹ سمیت آنند نے مالیا کو 4نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ انہوں نے حکم دیا ہے کہ وزارت خارجہ کی طرف سے مالیا کو غیر ضمانتی وارنٹ بھیجاجاناچاہیے۔رپورٹوں کے مطابق وجے مالیالندن میں ہیں۔عدالت نے اس بات پر غور کیا ہے کہ بار بار کے حکم کے باوجود مالیا عدالت میں حاضر نہیں ہوئے ہیں ایسے میں یہ ضروری ہوگیاہے کہ سرکاری مشینری کو مداخلت کرتے ہوئے مالیاکی موجودگی کویقینی بنایاجاناچاہئے ۔سماعت عدالت نے ڈائل کی شکایت پر مالیا کو سمن بھیجا ہے۔ڈائل اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کو منظم کرتی ہے۔ڈائل کا کہنا ہے کہ مالیاکی کمپنی کنگ فشر ایئر لائنز کی طرف سے 22فروری 2012کو دیا گیا ایک کروڑ روپے کا چیک ایک ماہ بعد ’’فنڈ کی دستیابی نہیں‘‘کاتبصرہ کے ساتھ لوٹا دیا گیا۔ڈائل نے جون 2012میں کنگ فشر ایئر لائنز کے 7.5کروڑ روپے کے چیک سے متعلق چارمقدمات درج کئے ہیں۔کنگ فشر نے یہ چیک اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پرلی گئی خدمات کے عوض میں جاری کئے۔