ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / وجیا بینک میں ڈاکہ زنی کی ناکام کوشش

وجیا بینک میں ڈاکہ زنی کی ناکام کوشش

Sun, 16 Oct 2016 01:31:20    S.O. News Service

منگلورو 15؍اکتوبر(ایس او نیوز) وجیا بینک بائکمپاڈی شاخ میں ڈاکہ ڈال کراسے لوٹنے کی ایک ناکام کوشش کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ گمان کیا جاتا ہے کہ دسہرہ تہوار کے لئے بینک کوجو پانچ دن چھٹی تھی اسی دوران نامعلوم لٹیروں نے سلاخیں توڑ کر اندر گھستے ہوئے لوٹ کی واردات انجام دینے کی کوشش کی ہے۔
لیکن لٹیرے اسٹرانگ روم کوتوڑنے اور اندر رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہ گئے اور انہیں خالی ہاتھ ہی واپس لوٹنا پڑا ہے۔اس ناکام ڈکیتی کا علم اس وقت ہوا جب چھٹیوں کے بعد بینک کھل گیا اوراسٹاف ڈیوٹی پرحاضر ہوئے۔ پتہ چلا ہے کہ لٹیروں نے سی سی ٹی وی کیمرے کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔
پانمبور پولیس نے فنگر پرنٹس ماہرین کے ساتھ موقع پر پہنچ کر جائز ہ لیا اور معاملہ درج کرلیا ہے۔


Share: