ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / وادی کشمیر کے کچھ حصوں میں اب بھی کرفیو جاری 

وادی کشمیر کے کچھ حصوں میں اب بھی کرفیو جاری 

Sat, 30 Jul 2016 19:56:30    S.O. News Service

سری نگر ، 30؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )سری نگر ، اننت ناگ اور پمپور کے کچھ حصوں کوچھوڑ کرآج کشمیر وادی سے کرفیو ہٹا لیا گیا،حالانکہ علیحدگی پسند کی جانب سے بلائی گئی ہڑتال کی وجہ سے یہاں معمولات زندگی اب بھی متاثر ہے۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ وادی کے زیادہ تر حصوں کے کرفیو ہٹا لیا گیا ہے لیکن پورے کشمیر میں چار یا اس سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر اب بھی پابندی عا ئد ہے۔انہوں نے بتایاکہ فی الحال اننت ناگ، پمپور اور سری نگر کے پانچ تھانہ علاقوں، نوہٹا، کھانیار، ریناواڑ ی، صفاکدل اور مہاراج گنج میں کرفیو جاری ہے۔علیحدگی پسندوں نے تاریخی جامع مسجد تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا جسے ناکام بنانے کے مقصدسے انتظامیہ نے کل پورے کشمیر میں کرفیو نافذ کردیا تھا ۔پوری وادی میں کم ازکم70مقامات پر ہوئی جھڑپوں میں سیکورٹی اہلکارکے 46جوانوں سمیت 100سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔اس درمیان کل رات ہوئے ایک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار کی موت ہو گئی۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ عبد الاحد گنائی نام کا شخص اپنے بیٹے کے ساتھ بڑگاؤں ضلع کے بیرواہ علاقے کے ہردپنجو میں موٹرسائیکل پر جا رہا تھا تبھی آمدورفت کو روکنے کے لیے سڑک پر بچھائے گئے تار میں الجھ گیا۔حادثے میں باپ بیٹا دونوں زخمی ہوگئے ، لیکن گنائی کی بعد میں موت ہو گئی۔ترجمان نے بتایا کہ یہ رکاوٹ سماج دشمن عناصر نے لگائی تھی ۔9 ؍جولائی کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں حزب المجاہدین کے کمانڈ برہان وانی کی موت کے بعد پوری وادی میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔پوری وادی میں موبائل، انٹرنیٹ خدمات پر اب بھی پابندی عائد ہے، لیکن تمام نیٹ ورکس کی پوسٹ پیڈ سروس بحال کر دی گئی ہے، پری پیڈ کنکشن پر ان کمنگ سہولت دستیاب ہے لیکن وادی سے باہر کے نمبروں پر آؤٹ گوئنگ سروس بند ہے۔علیحدگی پسند وں کی ہڑتال کی وجہ سے مسلسل 22ویں دن بھی وادی میں معمولات زندگی ٹھپ رہی ۔یہ ہڑتال 31؍جولائی تک جاری رہے گی۔
 


Share: