ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / نیشنل ہیرالڈ سے منسلک ہونے پر فخر ہے: کانگریس

نیشنل ہیرالڈ سے منسلک ہونے پر فخر ہے: کانگریس

Sat, 13 May 2017 02:26:36    S.O. News Service

نئی دہلی:12/مئی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) نیشنل ہیرالڈ معاملے پر کانگریس نے نیشنل ہیرالڈ سے منسلک ہونے کو اپنے لیے قابل فخر بتایا ہے۔کانگریس لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی نے جمعہ کو نیشنل ہیرالڈ معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی کے لیے جھٹکا نہیں ہے، عدالت نے انکم ٹیکس کے تشخیصی حکام کے سامنے اعتراضات کو درج کرانے کی اجازت فراہم کی ہے، ہائی کورٹ کی اس ہدایت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی جائے گی۔قابل ذکر ہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کو نیشنل ہیرالڈ معاملے میں کانگریس صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی کے علاوہ پانچ دیگر کے خلاف محکمہ انکم ٹیکس کی جانچ کو ہری جھنڈی دے دی ہے۔اس کے خلاف بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے عرضی دائر کی ہے۔


Share: