ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / نیشنل پنتھرس پارٹی نے مفاد عامہ کی عرضی سپریم کورٹ میں دائر کی

نیشنل پنتھرس پارٹی نے مفاد عامہ کی عرضی سپریم کورٹ میں دائر کی

Thu, 21 Jul 2016 19:54:35    S.O. News Service

جموں وکشمیر میں گورنر راج کے نفاذ کی پرزور اپیل
نئی دہلی، 21؍جولائی (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )جموں و کشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے قومی جنرل سکرٹری بی ایس بلوریا نے آج سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی دائرک یجس میں جموں و کشمیر موجودہ حالات کے پیش نظر جموں و کشمیر میں فوری طور پر گورنر راج نافذ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔پنتھرس پارٹی کا یہ کہنا کہ جموں و کشمیر میں دو ہفتے سے سرکاری کام کاج مکمل طور پر ٹھپ ہو چکا ہے اور وادی کشمیر میں تقریباََ پچاس لاکھ لوگ گھروں میں قیدیوں کی طرح رہ رہے ہیں۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں کو بھی سماجی تحفظ یعنی کھانا،سونا اور ادویات مہیا کرائی جاتی ہیں، لیکن وادی کشمیر میں پچاس لاکھ سے زیادہ ہندوستانی شہری بغیر روٹی، پانی، دوائی اور سیکورٹی کے قدرت کی پناہ میں رہ رہے ہیں ۔سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پروفیسر بھیم سنگھ نے چیف جسٹس مسٹر ٹی ایس ٹھاکر سے پرزور اپیل کی کہ وہ ینتھرس پارٹی کی اس پٹیشن پر کل سپریم کورٹ میں سماعت کریں۔ پنتھرس پارٹی نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ جموں و کشمیر میں فوری طور پر جموں و کشمیر آئین کی دفعہ ۔92 کے تحت گورنر راج لگایا جائے، کیونکہ حکومت بری طرح ناکام ہا چکی ہے اور لاکھوں لوگ نرک جیسی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ درخواست میں پنتھرس پارٹی نے کہا کہ ہندوستانی آئین کے آرٹیکل14،19 اور 21 کے تحت جموں و کشمیر کے شہریوں کو بھی وہی حقوق اور سہولیات دی جائیں جو ہندوستان کی باقی ریاستوں میں شہریوں کو دستیاب ہیں۔ چیف جسٹس نے پروفیسر بھیم سنگھ کو مشورہ دیا کہ وہ اس درخواست کو کل عدالت کے سامنے رکھیں۔


Share: